۔،۔ فرینکفرٹ میٹرو اسٹیشن کونسٹابلر واخے پر دو نوجوانوں نے چونتیس سالہ شخص کو شدید زخمی کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭نامعلوم وجوعات کی بنا پر میٹرو اسٹیشن کونسٹابلر واخے پر چونتیس سالہ شخص کو دو انیسل سالہ لڑکوں نے زیر کوب کیا،اسی دوران ایک نوجوان نے چاقو کے وار سے شدید زخمی کر دیا۔دونوں نوجوان گرفتار٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کونسٹا بلرواخے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ روز تقریباََ دوپہر (دو بجے) کے قریب کونسٹابلر واخے کے میٹرو اسٹیشن کے بی لیول پر پیش آیا، نامعلوم وجوعات کی بنا پر ایک چونتیس سالہ شخص کو دو نوجوانوں جن کی عمر انیس، انیس سال بتائی جاتی ہے زیر کوب کیا اسی دوران ایک نوجوان نے چاقو کا وار کر کے چونتیس سالہ شخص کو زخمی کر دیا جبکہ دوسرے نوجوان نے سائیکل کے مڈ کارڈ سے مار کر دونوں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، چونتیس سالہ شخص کو فوری طور پر زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ایک انیس سالہ مشتبہ نوجوان کو شہری تفتیش کاروں نے فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کر لیا جس کے کچھ ہی دیر بعد دوسرا مشتبہ نوجوان آزادانہ طور پر پولیس اسٹیشن میں پیش ہو گیا، تحقیقات جاری دونوں کو کاغذی کاروائی کے بعد چھوڑ دیا گیا۔