۔،۔مگر مچھ نے ڈوبنے والے بچے کی لاش کو دریائے ماہاکام کے کنارے پر لا پھینکا۔ نذر حسین۔،۔

٭انڈونیشیا کے ٹیلی ویثرن نیٹ ورک٭ٹی وی ون٭ میں ایک دل ہلا دینے والی ویڈیو دکھائی گئی جس میں مگر مچھ کی پیٹھ پر بچے کی لاش تھی،رپورٹ کے مطابق بچہ اپنے گھر کے پیچھے اکیلا کھیل رہا تھا نامعلوم وجوعات کی بنا پر چھوٹا لڑکا دریائے ماہاکام میں ڈوب گیاتھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/انڈونیشیا/مواراجاوا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے ٹیلی ویثرن نیٹ ورک٭ٹی وی ون٭میں ایک چونکا والی ویڈیو دیکھی گئی جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بڑا مگرمچھ ایک چھوٹے بچے کی لاش کو اپنی پیٹھ پر لادے دریا کے کنارے پہنچا مکینوں اور متاثرہ خاندان کی جانب سے بچے کی لاش دیکھنے کے بعد فوری طور پر مگرمچھ دریا میں غائب ہو جاتا ہے، مشترکہ سرچ اینڈ ریسیکو ٹیم کے ساتھ مل کر مکینوں نے فوری طور پر بچے کی لاش کو پانی سے نکالا اور سپرد خاک کر دیا، رپورٹ کے مطابق بچے کی کمر پر کاٹنے کا ایک نشان تھا ٭یہ گمان کیا جا سکتا ہے کہ مگرمچھ نے اس کی لاش کو دریا سے نکالنے کے لئے کاٹا ہو اس کے علاوہ بچے کے جسم پر کسی قسم کا کوئی زخم نہیں پایا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بچے کی عمر چار سال بتائی جاتی ہے جبکہ اس کا نام محمد زیاد وجایا تھا۔