۔،۔شوہر نے بیوی کے آشنا کو قتل کر کے ٹکڑے کچرے میں پھینک دیئے۔ نذر حسین۔،۔

٭اکشے نامی عاشق جب گھر پہنچا تو دلبرداشتہ شوہر (پرجاپتی)نے اس کا گلا کاٹ دیا،پھر جسم کے ٹکڑے کر کے بوری میں ڈال کر کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا،ملزم گرفتار٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نئی دہلی/اتر پردیش/غازی آباد۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دلخراش واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں اس وقت پیش آیاجب ایک شوہر کو اپنی بیوی کے غیر مرد سے تعلق ہونے کا انکشاف ہوا، پولیس کی جانب سے واقعہ کی تفصیلات کچھ یوں سامنے آئیں کہ شوہر کی غیر موجودگی میں (اکشے۔آشنا) گھر میں آیا بیوی نے چائے بنائی جو اچانک بچی کے اوپر گر گئی جس سے بچی کا پاوں جل گیا، شوہر کے گھر آنے پر باپ بیٹی کو مرہم پٹی کے لئے اسپتال لے گیا اسی دوران اس نے اپنی بیوی کے آشنا کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا بیوی کو فون کر کے (اکشے) کو گھر کا کام کاج کرنے کے لئے بلانے کو کہا۔جیسے ہی اکشے گھر پہنچا تو دلبرداشتہ شوہر نے اکشے کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا پھر جسم کے(آٹھ) ٹکڑے کئے اور مختلف بوریوں میں ڈال کر اپنے رکشے میں پھینکنے نکلا اور کچرے کے ڈھیر پر پھینک آیا، پولیس ترجمان کے مطابق مقامی لوگوں نے کچرے میں مشکوک کی بوری کے بارے اطلاع پولیس کو دی گئی پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی اور ملزم کو قتل کے جرم میں گرفتار کر لیا،پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کے مطابق وہ اپنی بیوی کو بھی مارنا چاہتا تھا لیکن ایسا نہیں کر سکا۔