۔،۔ کیلیفورنیا میں چینی سال نو کی تقریب میں فائرنگ 10 ہلاک 16زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭کیلیفورنیا کے مونٹیری پارک میں چینی نئی قمری سال کی تقریبات کے دوران متعدد ہلاکتیں،مونیٹری پارک لاس اینجلس میں بھی فائرنگ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کیلیفورنیا/لاس اینجلس۔ یہ اندوہناک واقعہ چینی نئے قمری سال کے موقع پر متعدد سرگرمیوں میں حصّہ لینے کے لئے جمع ہونے والے ہجوم کے پس منظر میں پیش آیا،نئے قمری سال کا آغاز اتوار کے روز چین میں لوگوں نے جشن کے ساتھ کیا جبکہ مندروں میں بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا تھا،کیلیفورنیا کے مونٹیری پارک میں چینی نئی قمری سال کی تقریبات کے دوران متعدد ہلاکتیں،مونیٹری پارک لاس اینجلس میں بھی فائرنگ رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا میں چینی سال نو کی تقریب میں فائرنگ 10 ہلاک 16زخمی۔ لاس اینجلس میں چینی نئے سال کے آغاز پر (دو) روزہ تہوار کے لئے لاکھوں افراد جمع ہوتے ہیں۔