۔،۔ بوکن ہائیم اتوار کی شام (چھ) بجے چوراہے پر حادثہ،دو افرادگاڑی میں پھنس گئے تھے۔ نذر حسین۔،۔

٭حادثہ اتنا شدید تھا کہ دو افراد گاڑی میں پھنس گئے جنہیں گاڑی کاٹ کر شدید زخمی حالت میں نکالا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بوکن ہائیم۔ اتوار کی شام فرینکفرٹ بوکن ہائیم کے چوراہے پر خطرناک حادثہ پیش آیا، پولیس رپورٹ کے مطابق حادثہ کے دوران دو افرادگاڑی میں پھنس گئے، فائر بریگیڈ اور ریسیکو سروس نے گاڑی کو کاٹ کر دو افراد کو نکالا دونوں شدید زخمی ہو گئے ایمرجنسی ڈاکٹر کی جانب سے ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں زخمیوں کو فرینکفرٹ کے کلینک لے جایا گیا،حادثہ کے بعد شلوس سٹراسے بڑی دیر تک بند رہا۔