۔،۔ سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

٭سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ امت مسلمہ کے جذبات کو شدید مجروح کیا گیا ہے۔ امن عالم کو نقصان پہنچانے کی گہری سازش کی گئی ہے۔ جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سلام آباد/ لاہور/ گجرات: سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ امت مسلمہ کے جذبات کو شدید مجروح کیا گیا ہے۔ امن عالم کو نقصان پہنچانے کی گہری سازش کی گئی ہے۔ جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ایسے واقعات عالم اسلام کیلئے ناقابل قبول ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیر عثمان افضل قادری نے پاکستان کے مقامی نیوز چینل پر جسٹس (ر) نذیر احمد غازی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک اور او آئی سی کی طرف سے واقعہ کی مذمت کی گئی ہے لیکن اسکے ساتھ ساتھ عالم اسلام کو ایسی جاندار کوشش کرناہوگی کہ عالمی سطح پر تحفظ کتب سماویہ اور تحفظ ناموس رسالتﷺ کے لئے مؤثر قانون سازی ہوجائے۔