۔،۔حاملہ فلپائنی خاتون کو ریپ کرنے اور جلانے کے الزام میں ایک شخص(لڑکا) گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭کویت میں ایک حاملہ فلپائنی خاتون کو ریپ کرنے اور جلانے کے الزام میں ایک شخص(لڑکے) کو (چوبیس) گھنٹوں کے اندر گرفتارکر لیا گیا،مرنے والی خاتون کی کھوپڑی بھی ٹوٹی ہوئی تھی،رپورٹ کے مطابق یہ جرم ایک نابالغ نے کیا تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کویت۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت میں ایکحاملہ فلپائنی خاتون کو ریپ کرنے اور جلانے کے الزام میں ایک شخص(لڑکے) کو (چوبیس) گھنٹوں کے اندر گرفتارکر لیا گیا،مرنے والی خاتون کی کھوپڑی بھی ٹوٹی ہوئی تھی،رپورٹ کے مطابق یہ جرم ایک نابالغ نے کیا تھا، کویتی وزارت داخلہ نے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ کویتی سیکورٹی فورسز نے اتوار کے روز ایک فلپائنی تارکین وطن(خاتون) کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کر نے میں کامیابی حاصل کر لی جبکہ واقعہ حالات کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ گرفتاری ہفتہ کے روز السلیمی روڈ پر ایک جلی ہوئی لاش ملنے کے ایک دن بعد عمل میں آئی، العربیہ نے کویتی اخبار الرائے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پوسٹ مارٹم سے معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ تھی، تحقیقاتی ٹیم نے مبینہ طور پر اس بات کا انکشاف کیا کہ یہ گھناونا جرم ٭ کرنے والا ایک نابالغ ٭ ہے جس عورت کی عصمت دری کے بعد قتل اور لاش جلا کر پھینک دی تھی۔یہ بات واضح رہے کہ ملزم نے دوران تفتیش جرم کااعتراف کر لیا ہے۔