۔،۔سویڈن میں قرآن پاک کو جلانے پرسویڈن قونصل خانہ کے سامنے29 جنوری بروز اتوار ا حتجاج۔ نذر حسین۔،۔

٭نام نہادسیکولر سویڈن میں انتہا پسندی کا بد ترین سانحہ٭سویڈن حکام کی اجازت سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی٭پوری دنیا کے مسلمانوں کا شدید غم و غصے کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سویڈن/ سٹک ہوم/ویسٹ اینڈ۔ سٹاک ہوم سویڈن میں ترکیہ سفارت خانہ کے سامنے چند انتہا پسند افراد نے سویڈن حکومت کی اجازت سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی،ترکی، سعودی عرب، ایران، خلیجی ممالک،پاکستان، جبکہ پوری مسلم دنیا میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، استنبول انقرہ میں سویڈن کے خلاف مظاہرے کئے گئے جبکہ ترکیہ حکام نے سویڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے، وزارت خارجہ نے واقعتاََ نفرت انگیز جرم قرار دیا،یہ مکروہ حرکت کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں، استنبول میں سویڈن قونصل خانہ کے سامنے مظاہرین جمع ہوتے ہوئے شدید الفاظ میں احتجاج کیاجبکہ پاکستان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی گئی،وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں شرم ناک فعل کسی بھی صورت قبول نہیں۔اسی سلسلہ کی کڑی کے سلسلہ میں جرمنی میں بسنے والی ٭مسلم کمیونٹی ٭ تمام مسلم کمیونٹی کو سویڈن قونصل خانہ فرینکفرٹ کے سامنے احتجاج کی کال دی ہے۔ کمیونٹی کے تمام افراد۔ مرد، خواتین اور بچوں کو بھی بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے٭وقت کی پابندی ہر ایک کے لئے نہایت ضروری ہے٭

٭ایڈریس٭ بوکن ہائیمر لینڈ سٹراسے (اکیاون)

*Bockenheimerland str 51 – 60325 Frankfurt am Main*