۔،۔ چوہدری محمد اقبال پاکستان اسلامک کلچرل سینٹر دی ہیگ کے صدر منتخب۔جاوید عظیمی۔،۔

٭پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ(ہالینڈ) کی انتظامی امور کمیٹی کے عہدیداران کا خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں متفقہ طور پر پاکستانی کمیونٹی ہالینڈ کی معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد اقبال کو صدر منتخب کیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہالینڈ/دی ہیگ۔ گذشتہ دنوں پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ(ہالینڈ) کی انتظامی امور کمیٹی کے عہدیداران کا خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا، مذکورہ اجلاس میں تمام عہدیداروں نے متفقہ طور پر پاکستانی کمیونٹی ہالینڈ کی معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد اقبال کو صدر منتخب کر لیا، چوہدری محمد اقبال کسی تعارف کے محتاج نہیں وہ ایک عرصہ سے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں مقیم ہیں اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمت میں مصروف عمل ہیں انتہائی با اخلاق، ملنسار اور ہمدرد انسان ہیں جبکہ ان کی خوبیوں میں سے ایک خوبی یہ بھی ہے کہ ہر کسی کے دُکھ درد اور خوشی میں شریک ہونا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں ان کی انہی خصوصیات کے باعث وہ خصوصی طور پر پاکستانی کمیونٹی میں اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔

چوہدری محمد اقبال