۔،۔ امریکی شہری شکار کے دوران کُتے کی گولی سے ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

٭وسطی امریکی ریاست کنساس میں (تیس) سالہ شخص کو کتے نے گولی مار کر ہلاک کر دیا،مرنے والم شخص کتے کا مالک تھا یا نہیں معلوم نہیں ہو سکا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/کنساس۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک کتے نے ویک اینڈ پر ریاستہائے متحدہ میں ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، پولیس رپورٹ کی مطابق متاثرہ شخص جو پک اپ ٹرک کی اگلی سیٹ پر بیٹھا تھا جبکہ وہ شخص اور اس کا کتا پک اپ میں موجود تھے،کتا پچھلی سیٹ پر جس پر (تیس) سالہ شخص نے لوڈڈ گن رکھی ہوئی تھی اور کتا بھی پچھلی سیٹ پر بیٹھا تھا کہ اچانک اس کا پاوں بندوق کے ٹریگر پر پڑنے سے لوڈڈ گن سے آگ نکلی اور آگے بیٹھے شخص کے جسم کو پھاڑ کر رکھ دیا، تیس سالہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ سمنر کاونٹی شیرف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ،پک اپ میں پڑی بندوق کینائن اس بات کا ثبوت ہے کہ تیس سالہ شخص اپنے کتے کے ساتھ شکار کی غرض سے جا رہا تھا، شیرف کے ترجمان نے ایک علیحدہ بیان میں کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں لیکن ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ شخص شکار پر جا رہا تھا۔ ریاستہائے متحدہ میں حادثاتی طور پر فائرنگ ہو جانا عام ہے، ایک ایسا ملک جہاں پر آبادی سے زیادہ بندوقیں (اسلحہ) موجو ہ ہو۔ ایک رپورٹ کے مطابق کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال آتشیں اسلحہ کے ایسے حادثات میں (پانچ سو) سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔