۔،۔سعودی عرب میں 40 لاکھ سے زیادہ نشہ آورگولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ نذر حسین۔،۔

٭جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول (جے ڈی این سی) نظامت عامہ برائے انسداد منشیات نے 40 لاکھ سے زیادہ نشہ آورگولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکامناکام بنا دی، یہ نشہ آور گولیاں مویشیوں کے چارے میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ /سعودی عرب /الریاض /قطر۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول (جے ڈی این سی) نظامت عامہ برائے انسداد منشیات نے 40 لاکھ سے زیادہ نشہ آورگولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکامناکام بنا دی، یہ نشہ آور گولیاں مویشیوں کے چارے میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی ٭ چالیس لاکھ اکیانوے ہزار دو سو پچاس٭ نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کو ناکام بنانے میں قطری حکام اور جدہ میں سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے زکواۃ اور ٹیکس کے تعاون سے کی گئی ہے۔ سعودی حکام کے مطابق اس کیس کے سلسلے میں سعودی دارالحکومت الریاض سے دو غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں سے ایک کا تعلق اردن اور دوسرے کا تعلق مصر سے بتایا گیا ہے جبکہ دونوں افراد کو مزید قانونی کاروائی کے لئے پبلک سراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔واضح رہے گذشتہ سال اگست کے مہینہ میں سعودی حکام نے ٭آٹے٭ کی کھیپ میں سے ٭چھیتالیس ملین٭ ایمافیٹامین کی گولیاں پکڑی تھیں جو کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول (جے ڈی این سی) نے ریاض ڈرائی پورٹ پر سیکورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران ایک گودام سے برآمد کی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق کیپٹاگون، ایمافیٹامین اور مختلف فلرز کا مرکب مبینہ طور پر خلیج میں متمول نوجوانوں میں سب سے زیادہ مقبول منشیات میں سے ایک ہے۔