۔،۔5 فروری بروز اتوارالحاج بشیر احمد نقشبندی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے محفل ذکر ونعت۔ نذر حسین۔،۔

٭فرینکفرٹ کی مشہور و معروف سماجی،مذہبی اور صحافتی خدمات سرانجام دینے والی شخصیت جو کسی تعارف کی محتاج نہیں ٭شبیر احمد کھوکھر٭ نائب سیکریٹری پاکستان جرمن پریس کلب،سابق صدر ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے گذشتہ دنوں میں برادر اکبر الحاج بشیر احمد نقشبندی قضائے الہی سے اپنے آبائی شہر گجرات میں وفات پا گئے تھے اسی سلسلہ میں ان کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے فرینکفرٹ میں ایک عظیم الشان محفل ذکر و نعت منعقد کی جا رہی ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ریڈروالڈ/جامع مسجد غوثیہ۔ اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔مورخہ۔پانچ فروری بروز اتوار بوقت بعد نماز ظہر ایک بجے سے چار بجے تک بمقام ادارہ پاک دارالسلام جامع مسجد غوثیہ گوینر سٹراسے (اٹھاہ) ریڈر والڈ میں ٭حضور شہنشاہ ولایت رحمت اللہ علیہ گجرات کے مرید خاص الحاج بشیر احمد نقشبندی (مرحوم) ٭جو گذشتہ مہینہ پاکستان میں قضائے الہی سے انتقال فرما گئے تھے ان کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے ایک ایک عظیم الشان محفل ذکر و نعت منعقد کی جا رہی ہے۔ جس میں خصوصی طور پر علماء کرام، پوری جرمنی سے نعت خواں حضرات اور آئمہ حضرات شرکت فرمائیں گے، تمام دوست و احباب اور مسلم کمیونٹی سے٭شبیر احمد کھوکھر اور جملہ خاندان و سوگواران٭ کی طرف سے دلی طور پر شرکت کی درخواست ہے،اپنے ساتھ کثرت کے ساتھ درود و سلام،قرآن مجید اور سورۃ یسین کا تحفہ مرحوم کی روح کے ایصال و ثواب کے لئے ساتھ لائیں۔پروگرام کے آخر میں خصوصی دعا ہو گی تمام احباب وقت کی پابندی کرتے ہوئے تشریف لائیں۔

Inna liallahi wa inna ilayhi rajioun
Unser Bruder, Vater, Großvater, Ehemann und Onkel Bashir Ahmed (der ältere Bruder von Shabbir Ahmed Khokhar) ist verstorben. Das Trauergebet und die Beerdigung wurden bereits in Pakistan durchgeführt und abgehalten. Ein Khatam für den Verstorbenen wird am Sonntag, den 5. Februar 2023, in den Räumlichkeiten von Idara Pak Darul Islam abgehalten.
Adresse:
Idara Pak Darul Islam
Gwinner Straße 18
60388 Frankfurt
Beginn:
Nach dem Zuhr-Gebet In Sha Allah.
13:00 – 16:00
Wir bitten Allah (swt.), alle guten Werke unseres Bruders anzunehmen, ihm seine Fehler zu vergeben und ihm die höchste Stufe des Paradieses zu gewähren, Ameen

٭الحاج بشیر احمد نقشبندی(مرحوم)٭

٭شبیر احمد کھوکھر ٭