۔،۔ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔رمضان کمیٹی کی طرف سے ٹائم ٹیبل جاری۔ نذر حسین۔،۔

٭اللہ کا احسان ہے کہ اُس نے ہمیں ایک بار پھر رمضان عطا کیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔رمضان کمیٹی کی طرف سے رمضان کا ٹائم ٹیبل تیار کیا گیا ہے جو کے حضرت مولانا عبد اللطیف چشتی نے شان پاکستان جرمنی کے ساتھ شیئر کیا جو ہم اپنے ناظرین و قارئین کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں یہی ٹائم ٹیبل شان پاکستان کے فرنٹ پیج پر بھی لگایا جائے گا تا کہ آپ با آسانی سحری و افطاری کے ٹائم جبکہ نماز کے اوقات بھی دیکھ سکیں۔ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، جس کو کرنے کی ہم نے تیاری ہی نہ کی ہو تو جب وہ کام سر پر پڑے گا تو ہم کیسے کر پائیں گے، سب سے پہلا کام اوقات نماز،سحر و افطار ضروری ہیں، سچی توبہ کریں اپنا معاملہ اللہ سے صاف کریں، کیونکہ گناہ نیکیوں کے راستے میں حائل ہو جاتے ہیں، گناہوں کے بوجھ کے ساتھ رمضان میں داخل نہ ہوں، دُعا کیجیئے کے اے اللہ میری ایمانی اور جسمانی حالت بہتر رکھنا کہ میں رمضان کا حق ادا کر سکوں (آمین)اس مہینہ کا خوشی سے استقبال کرنا جب انسان کسی کام کو خوشی سے کرتا ہے تو وہ کام آسان ہو جاتا ہے، رمضان کے بارے میں علم حاصل کریں اس کی فضیلت روزوں کے احکام تا کہ آپ ہر چیز اچھی طریقہ سے نبھا سکیں، تمام گھر والوں کوچھوٹے بڑے رمضان کے احکام بتائیں، اس کی اہمیت اور عظمت سے آگاہ کریں تا کہ دل نیکیوں کی طرف راغب ہو جائے۔امسال یہ بھی امکان ہے کہ پاکستان میں بھی پہلا روزہ ٭تئیس مارچ٭ کو ہو گا اور عید الفطر بھی ٭اکیس اپریل٭کو ہونے کے امکان ہیں۔