۔،۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ترک سفارتخانہ کے باہر اسلام خلاف احتجاج پر پابندی۔ نذر حسین۔،۔
۔،۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ترک سفارتخانہ کے باہر اسلام خلاف احتجاج پر پابندی۔ نذر حسین۔،۔
٭ناروے اوسلو میں ترکی سفارتخانہ کے باہر ہونے والے اسلام مخالف مظاہرے پر ناروے پولیس نے سیکورٹی وجوعات کو مدنظر رکھتے ہوئے قابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے*ناروے میں قرآن کو جلانا ایک قانونی سیاسی بیان ہے لیکن سیکورٹی خدشان کی بنا پر یہ تقریب منعقد نہیں ہو سکتی*٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ناروے/اوسلو/ترکی/انقرہ۔ انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن مخالف ڈینش سویڈش سیاست دان کی جانب سے سٹاک ہوم میں ترک سفارتخانہ کے قریب گذشتہ ماہ قرآن پاک کو نذر آتش کیا گیا تھا جس پر انقرہ سے شدید مذمت کی گئی جبہ صرف یہ ہی نہیں پوری دنیا میں بسنے والے (دو کروڑ) مسلمانوں نے اس ٭اشتعال انگیز عمل٭ کی مذمت کی ہے۔ ابھی جلتی پر آگ ڈالنے کے لئے اس خنزیر انسان نے ایک بارپھر ناروے میں موجود ترکی سفارتخانہ کے باہر اپنے گندے اور ناپاک منصوبہ کو دوبارہ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی غرض سے اجازت لینا چاہی جس پر ترکی وزارت خارجہ نے ماظاہرے کی اجازت واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا،جس کی تکمیل کرتے ہوئے ناروے پولیس نے اوسلو میں ترکی سفارتخانے کے باہر ہونے والے مجوزہ اسلاممخالف مظاہرے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ دے دیا۔