۔،۔ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے لڑکے لڑکی کو 10 سال قید کی سزا۔ نذر حسین۔،۔
۔،۔ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے لڑکے لڑکی کو 10 سال قید کی سزا۔ نذر حسین۔،۔
٭ایران کے آزادی ٹاور کے قریب سڑک پر ڈانس کرنے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی پاداش میں لڑکی اور لڑکے کو (دس) سال کی قید سنا دی گئی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/تہران۔(بائیس) سالہ عامر محمد احمدی اور (اکیس) سالہ لڑکی استیازہ کو تہران میں واقع آزادی ٹاور کے قریب سڑک پر ڈانس کرنے جبکہ لڑکی نے سر پر سکارف بھی نہیں پہنا ہوا تھا جو ایران میں خواتین کے لئے لازمی اور قابل سزا جرم ہے کو اپنی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی پاداش میں (دس) سال کی قید کی سزا سنا دی گئی۔رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد دونوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان پر جرم ثابت ہونے کے بعد انہیں قید کی سزا سنا ر جیل بھجوا دیا گیا تھا۔واضح رہے یہ لڑکا اور لڑکی ایرانی حکومت کے خلاف ایک مظاہرے میں ڈانس کررہے تھے، اب تک ان مظاہروں میں سینکڑوں لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں۔