۔،۔ ریکلنگ ہاوسن میں ٹرین حادثہ،مال بردار ٹرین سے دو بچے ٹکرا گئے ایک ہلاک۔ نذر حسین۔،۔
۔،۔ ریکلنگ ہاوسن میں ٹرین حادثہ،مال بردار ٹرین سے دو بچے ٹکرا گئے ایک ہلاک۔ نذر حسین۔،۔
٭جمعرات کی شام ریکلنگ ہاوسن میں دو بچے مال بردار ٹرین کی زد میں آ گئے،ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو سرا شدید زخمی ہے ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ریکلنگ ہاوسن۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام جرمنی کے شہر ریکلنگ ہاوسن میں نامعلوم وجوعات کی بنا پر دو بچے مال بردار ٹرین کی زد میں آ گئے جس کی بنا پر ایک دس سالہ بچہ موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے (نُو) سالہ بچے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جو اب خطرے سے باہر ہے، پولیس نے ڈرون کیمروں کے ذریعے ریکلنگ ہاوسن کے اوسٹ اسٹیشن کے علاقہ کی چھان بین کی تاہم تفتیش کاروں نے نئے نتائج کے بارے میں کوئی خاص معلومات فراہم نہیں کی، پولیس ترجمان کے مطابق سینئر پبلک پراسیکیوٹر (اینڈریس) نے کہا کہ ابھی تک مکمل طور پر واضح نہیں ہے کہ حادثہ کیسے پیش آیا۔