۔،۔ آٹو بان A3آفن باخر کراس خطرناک حادثہ۔ایک ہلاک متعدد زخمی۔نذر حسین۔،۔
۔،۔ آٹو بان (اے تین) آفن باخر کراس خطرناک حادثہ۔ایک ہلاک متعدد زخمی۔نذر حسین۔،۔
٭ جمعہ اور ہفتہ کی آدھی رات کو معمولی حادثہ پیش آیا جو آناََ فاناََ سنگین صورت اختیار کر گیا۔جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے،آٹوبان ہفتہ کے دن تقریباََ دوپہر (بارہ) بجے تک بندر رہی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آفن باخر کراس/اے تین۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی آدھی رات کو معمولی حادثہ پیش آیا جبکہ ایک گاڑی اگلی گاڑی سے ٹکرا گئی، دونوں ڈرائیور گاڑی سے باہر نکل آئے ابھی وہ گاڑیوں کا جائزہ ہی لے رہے تھے کہ اچانک پیچھے سے آنے والی گاڑاں یکے بعد دیگرے ایک دوسرے کے ساتھ ٹکرا گئی (جس کی وجہ اُور سپیڈ) تھی۔ ایک کار نے حادثہ کی جگہ اتنے زور سے ٹکر ماری کہ کار الٹ گئی، کار کا ڈرائیور جھٹکے سے ونڈ سکرین کے باہر جا گرا اور موقعہ پر ہلاک ہو گیا جبکہ گاڑی کو آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آناََ فاناََ جل کر راکھ ہو گئی۔ گاڑیوں کی ٹوٹے ہوئے سپیئر قارٹ اور ٹائر پوری آٹو بان پر پھیلے پڑے تھے۔ پولیس کی رپورٹ کے مطابق تقریباََ (سات) گاڑیاں یکے بعد دیگرے ایک دوسرے سے ٹکرائیں، زخمی ہونے والوں میں سے پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔حادثہ اتنا شدید تھا کے پورے بارہ گھنٹوں کے بعد ہائی وے کو کھولا گیا۔ دوسری سائڈ پر جانے والے افراد پر پولیس نے فورا جرمانے کئے جو حادثہ دیکھنے کے شوق میں خود بھی حادثہ کا شکار ہو گئے۔