۔،۔5 فروری2023 بروز اتوار الحاج بشیر احمد نقشبندی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے محفل ذکر و نعت۔نذر حسین۔،۔
۔،۔5 فروری2023 بروز اتوار الحاج بشیر احمد نقشبندی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے محفل ذکر و نعت۔نذر حسین۔،۔
٭ فرینکفرٹ کی مشہور و معروف سماجی، مذہبی اور صحافتی خدمات سرانجام دینے والی شخصیت شبیر احمد کھوکھر جو کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ سابق صدر ادارہ منہاج القرآن فرینکفرٹ، نائب جنرل سیکریٹری پاکستان جرمن پریس کلب، بیورو چیف پاکستان ٹیلی ویثرن یورپ کے عزیز برادر اکبر الحاج بشیر احمد نقشبندی گذشہ دنوں پاکستان میں وفات پا چکے تھے،اسی سلسلہ میں محفل ذکر و نعت اور چہلم شریف کا اہتمام کیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔پانچ فروری بروز اتوار الحاج بشیر احمد نقشبندی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے (ختم قرآن) اور محفل ذکر و نعت کا اہتمام کیا گیا، فرینکفرٹ کی مشہور و معروف سماجی، مذہبی اور صحافتی خدمات سرانجام دینے والی شخصیت شبیر احمد کھوکھر جو کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ سابق صدر ادارہ منہاج القرآن فرینکفرٹ، نائب جنرل سیکریٹری پاکستان جرمن پریس کلب، بیورو چیف پاکستان ٹیلی ویثرن یورپ کے عزیز برادر اکبر الحاج بشیر احمد نقشبندی گذشہ دنوں پاکستان میں وفات پا چکے تھے۔شبیر احمد کھوکھر کی واپسی پر انہوں نے 5 فروری بروز اتوار الحاج بشیر احمد نقشبندی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے (ختم قرآن) اور محفل ذکر و نعت کا اہتمام کیا جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے بھی حصّہ لیا، الحاج بشیر احمد نقشبندی حضور شہنشاہ ولایت رحمت اللہ علیہ گجرات کے خاص مرید تھے۔ ان کے بارے میں جتنا سنا صرف اتنا کہیں گے کہ ان کی تعریف کے لئے ذہنی ڈکشنری میں الفاظ تلاش کرنے میں زحمت ہو رہی ہے،الحاج بشیر احمد نقشبندی خوش قسمت ہیں کہ مرحوم کی بخشش کے لئے (102) قرآن پاک پڑھے گئے سینکڑوں کی تعداد میں سورۃ یاسین کی تلاوت کی گئی، لاکھوں کے ہندسوں میں کلمہ شہادت پڑھا گیا اللہ کریم فرماتا ہے کہ کوئی بسم اللہ ہی پڑھ کر مرنے والے کو بخش دے تو میں اسے بخش دیتا ہوں۔ آج جامع مسجد غوثیہ۔پاک دارالسلام گونر سٹراسے میں ان کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے قرآن پاک کی تلاوت بھی کی گئی محفل ذکر و نعت بھی سجائی گئی۔ ان کو چاہنے والے اپنے ساتھ درود و سلام، قرآن مجید، سورۃ یاسین کا نذرانہ بھی ساتھ لے کر آئے، جس نے بھی لب کھولے صرف ان کی تعریف ہی سننے کو ملی، محفل کے اختتام پر مرحوم کی روح اور ایصال ثواب کے لئے دعائیں کی گئیں کہ اللہ کریم اپنے پیارے حبیب کے صدقے ان کی آنے والی تمام منزلیں آسان فرمائے (آمین ثم آ مین) اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔جبکہ پاکستان کی سلامتی اور دنیا میں جہاں جہاں بھی مسلمان بستے ہیں ان کے لئے اور آدم علیہ السلام سے لے کر آج تک مرنے والے مرحومین کے لئے بھی دعاکی گئی۔