۔،۔ چین کے صوبہ ہنان میں پچاس گاڑیاں تصادم میں ملوث۔16 ہلاک۔66 زخمی۔ نذر حسین۔،۔
۔،۔ چین کے صوبہ ہنان میں پچاس گاڑیان تصادم میں ملوث۔16 ہلاک۔66 زخمی۔ نذر حسین۔،۔
٭چین کے صوبہ ہنان میں نامعلوم وجوعات کی بنا پر (دس) منٹ کے اندر اندر پچاس گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس کی بنا پر (سولہ) افراد ہلاک اور (چھیاسٹھ) افراد زخمی ہونے کی خبر ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/چین/ہنان۔ چین کے صوبہ ہنان کے ہائی وے پر نامعلوم وجوعات کی بنا پر خطرناک صورتحال پیدا ہو گئی دس منٹ کے اندر اندر پچاس گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں ہر طرف آگ کے شعلے بلند ہوتے ہوئے دکھائی دیئے ٹرکوں کو جلتے دیکھا گیا گاڑیاں ایک دوسرے میں پھنس چکی تھیں جس کی بنا پر تقریباََ (سولہ) افراد ہلاک اور تقریباََ(چھیاسٹھ) کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق یہ تصادم ہفتہ کی شام کو ہوا۔ واضح رہے ایک دن پہلے ایسا ہی ایک حادثہ جرمنی کے شہر آفن باخ کی آٹو بان پر پیش آیا تھا جس میں ایک ہلاکت جبکہ پانچ افرادڈ ابھی بھی شدید حالت میں زخمی اسپتال میں پڑے ہیں۔