
۔،۔ سرکس کے شیر کے بچے نے تین سالہ بچی پر حملہ کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭مصر کے علاقہ عجوزہمیں واقع نیشنل سرکس میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک تین سالہ بچی اپنے گھر والوں کے ساتھ یادار تصویر کھنچوانے کی کوشش میں تھی کہ اچانک شیر کے بچے نے بچی پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مصر/عجوزہ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ مصر کے صوبے جیزہ کے علاقہ عجوزہ میں اس وقت پیش آیا جب معمول کے مطابق سرکس شو کے اختتام پر شائقین اپنی فوٹو بنواتے ہیں، آج بھی ایک اسسٹنٹ کی نگرانی میں شیر کے بچے کو پنجرے سے باہر لایا گیا تا کہ لوگ اس کے ساتھ اپنی تصاویر بنوا سکیں، جب بچی کے گھر والے تصویر کھنچوانے کی کوشش میں تھے کہ اچانک شیر کے بچے نے بچی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجہ میں بچی کے سر اور چہرے پر گہرے زخم آئے۔ رپورٹ کے مطابق فوری طور پر بچی کو بے ہوشی کی حالت میں ہی اسپتال منتقل کیا گیا،ہنگامی آپریشن کے دوران بچی کو تقریباََ (نُو) ٹانکے لگائے گئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس نے تحقیقات کے دوران سرکس کی(لیڈ ٹرینر) لوبا الحلو سے تقریباََ آٹھ گھنٹے پوچھ گچھ کی، ان کا کہنا تھا کہ شیر کا بچہ مانوس ہے جبکہ اسے تمام ضروری ویکسین بھی لگوائی گئی ہیں، لوگوں کے ساتھ تصاویر بنوانا سرکس کا ایک معمول کا طریقہ کار ہے۔ عدالت نے (لیڈ ٹرینر) لوبا الحلو کو بیس ہزار مصری پاونڈ ضمانت کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہاں یہ بات بتاتے چلیں کہ (لوبا الحلو) کا تعلق درندوں کو سدھارنے والے مشہور (الحلو) خاندان سے ہے، وہ آنجہانی ٹرینر محمد الحلو کی صاجزادی اور محاسن الحلو کی پوتی ہیں، وہ کئی مقامب اور عالمی شوز میں شرکت کر چکی ہیں۔



