
۔،۔ فرینکفرٹ کے شاپنگ سینٹر پر ایک بار پھر چاقو بردار نے دو افراد کو زخمی کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭دو مرد بے ساختر رقص کر رہے تھے،نامعلوم مرد حملہ آور نے کچھ کہا،اچانک نامعلوم افراد جھگڑے کا حصّہ بن گئے،کالی مرچ کے اسپرے کا استعمال پھر چمکتے چاقو سے دو افراد زخمی حملہ آور موقع سے فرار٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/شاپنگ سینٹر ساحل۔ مقامی پولیس کے مطابق گذشتہ شام (آٹھ) بجے شاپنگ سینٹر پر جھگڑا ہوا جس میں کالی مرچی کی اسپرے اور چاقو کے استعمال سے دو افراد زخمی ہو گئے، رپورٹ کے مطابق دو افراد میوزک پر ڈانس کر رہے تھے کہ اچانک نامعلوم شخص دونوں افراد کے پاس پہنچا آپس میں تکرار ہوئی جس نے جھگڑے کی صورت اختیار کر لی،ا سی دوران دیگر افراد بھی نامعلوم حملہ آور کے ساتھ شامل ہو گئیے، نامعلوم افراد میں سے اچانک ایک شخص نے کالی مرچ کے اسپرے کا استعمال کیا، اس کے بعد حملہ آوروں نے چھبیس سالہ اور ستائیس سالہ شخص کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا، دس افراد پر مشتمل نامعلوم گروہ بعد میں فرار ہو گیا۔


