
۔،۔ فون چارجر نے آناََ فاناََ ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی جان لے لی،جس میں چار بچے بھی تھے۔ نذر حسین۔،۔
٭یہ المناک واقعہ جمعرات کو شبرا الخیمہ میں اس وقت پیش آیا جب ایک اپارٹمنٹ کے کچن میں فون چارجر کی وجہ سے آگ بھڑک اُٹھی اور تیزی سے اپارٹمنٹ کے باقی حصوں میں پھیل گئی،گھٹا ٹوپ دھواں اور آگ نے بچوں سمیت چھ افراد کی جان لے لی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مصر۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ المناک واقعہ جمعرات کو مصر کے علاقہ شبرا الخیمہ میں اس وقت پیش آیا جب ایک اپارٹمنٹ کے کچن میں فون چارجر کی وجہ سے آگ بھڑک اُٹھی اور تیزی سے اپارٹمنٹ کے باقی حصوں میں پھیل گئی،گھٹا ٹوپ دھواں اور آگ نے بچوں سمیت چھ افراد کی جان لے لی، اس المناک حادثہ کی اطلاع کے بارے میں پڑوسیوں نے سول ڈیفینس اور سیکورٹی فورسز کو دی تھی، سول ڈیفینس اور سیکورٹی فوسز نے موقع پر پہنچ کر جلد ہی آگ پر قابو پا لیا اور خاندان کے تمام افراد کی موت کی اطلاع دی، مرنے والوں میں ماں، بہن اور اس کے چار بچے شامل تھے، عینی شاہدین کے مطابق آگ جمعرات کی صبح تقریباََ سات بجے لئی، بچوں کے چیخنے چلانے کی آوازیں سنائی دی گئیں اس کے ساتھ ہی پڑوسی پانی کے ذریعے آگ بجھانے پہنچ گئے، شاہدین کے مطابق آگ پر قابو پانا بہت مشکل تھا، رپورٹ کے مطابق آگ کے بھڑکتے ہوئے شعلوں نے چند منٹوں میں ہی اپارٹمنٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، اپارٹمنٹ کے دروازے کے سامنے لوہے کے گیٹ کی موجودگی بچوں کو بچانے کے لئے پڑوسیوں کے داخل ہونے میں تاخیر کا سبب بن گئی، اندا داخل ہونے ہی پانچ جلی ہوئی لاشیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔ جبکہ ایک بچے کی موت دھویں میں سانس لینے سے ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ممکنہ طور پرفون چارجر کف وجہ سے بجلی کا شارٹ سرکٹ اس خاندان کی موت کا باعث بن گیا۔

