
۔،۔ آج صبح اکیس سالہ نوجوان اور چھبیس سالہ خاتون کے درمیان ساحل پر جھگڑا۔ نذر حسین۔،۔
٭اکیس سالہ نوجوان نے چھبیس سالہ خاتون کے ساتھ دوسری خاتون سے سگریٹ کے لئے کہا(مانگا) انکار پر اس کے چہرے پر تھوک دیا بس کیا تھا جھگڑے کی بنیاد بن گئی اور جھگڑا شروع ہو گیا، جو پولیس کی آمد پر ختم ہوا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق آج دوپہر تقریباََ (پونے چار بجے) کے لگ بھگ ایک اکیس سالہ نوجوان نے ایک خاتون سے سگریٹ کی فرمائش کی جس پر خاتون نے انکار کر دیا، اکیس سالہ نوجوان نے خاتون کے چہرے پر تھوک دیا جس کی وجہ سے چھبیس سالہ خاتون اور اکیس سالہ نوجوان کا آپس میں جھگڑا شروع ہو گیا، نوجوان کے چہرے پر زخم آئے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو گرفتار کر کے پولیس ہیڈ کوارٹر لے گئے اور ہمیشہ کی طرح پولیس کی کاروائی مکمل ہونے کے بعد اسے رہا کر دیا گیا،اس کے خلاف فوجداری کاروائی شروع کر دی گئی۔



