۔،۔سفیر پاکستان عزت مآب ثقلین سیدہ نے جرمنی کے شہر بریمن میں ریستورانت(مرچ مسالہ) کا افتتاح کیا۔ نذر حسین۔،۔
٭سفیر پاکستان عزت مآب ثقلین سیدہ نے اپنے عملہ کے ہمراہ٭وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے مذہبی امور الحاج مہر محمد یوسف چاند کی خصوصی دعوت پر جرمنی کے مشہور صنعتی شہر بریمن کا دورہ کیا جبکہ انہوں نے مہر محمد یوسف چاندکے بیٹے اسلام چاند کے ریستورانت مرچ مسالہ کا افتتاح بھی کیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بریمن۔ سفیر پاکستان عزت مآب ثقلین سیدہ نے اپنے عملہ کے ہمراہ٭وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے مذہبی امور الحاج مہر محمد یوسف چاند کی خصوصی دعوت پر جرمنی کے مشہور صنعتی شہر بریمن کا دورہ کیا، جہاں پر آپ نے پاکستانی کمیونٹی کے وفود سے ملاقاتیں کیں،وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے مذہبی امور الحاج مہر محمد یوسف چاند کسی تعارف کے محتاج نہیں،سفیر پاکستان ثقلین سیدہ نے مہر محمد یوسف چاند کی خصوصی دعوت پر مہر محمد یوسف چاندکے بیٹے اسلام چاند کے ریستورانت مرچ مسالہ کا افتتاح بھی کیا،جہاں پر مکمل طور پر پاکستانی کلچرل کے ریستورانت کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور نیک تمناوں کے ساتھ ان کی مزید ترقی کے لئے دُعا کی اس موقع پر مہر محمد یوسف چاند کے بیٹے ٭اسلام چاند ٭آفتاب چاند ٭قمر چاند ٭راجہ غفور احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔

