۔،۔وینس فلم فیسٹیول کے موقع پر ہزاروں افراد کا فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔وینس فلم فیسٹیول کے موقع پر ہزاروں افراد کا فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔وینس فلم فیسٹیول کے موقع پر ہزاروں افراد کا فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ۔ نذر حسین۔،۔

٭ ہفتے کے روز82 واں وینس فلم فیسٹیول پر ہزارو افراد کا فلسطین کے حق میں (فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف گرینڈ مظاہرہ)، جس کا اہتمام (وینس فار فلسطین) کے ذریعے کیا گیا تھا جبکہ متعدد گروپوں اور انجمنوں کی حمایت بھی حاصل تھی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اٹلی/وینس/فلسطین۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ہفتہ کے روز ہزاروں افراد نے 82 واں وینس فلم فیسٹیول پر فلسطین کے حق میں (فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف گرینڈ مظاہرہ کیا)، جس کا اہتمام (وینس فار فلسطین) کے ذریعے کیا گیا تھا جبکہ متعدد گروپوں اور انجمنوں کی حمایت بھی حاصل تھی، یہ احتجاج فلمی میلہ کی جگہ سے بہت فاصلے پر کیا گیا تھا جبکہ اس کا مقصد (فلم اور ڈرامہ کی نمائشوں کے دوران دنیا کے لوگوں کی توجہ غزہ میں اسرائیلی ریاست کی طرف سے کی گئی مسلسل تباہی،نسل کشی سے پیدا شدہ ٹراما) کی جانب مبذول کرانے کی ایک کوشش تھی، اسی سلسلہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہزاروں افراد وینس فلمی میلے کے گرد و پیش میں احتجاج کرتے دکھائی دے رہے تھے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے (اے ایف پی)کے مطابق چار ہزار سے زائد شہری احتجاج کے لئے موجود تھے۔واضح رہے اٹلی کے شہر وینس میں یہ ایک خط (وینس فار فلسطین) گروپ نے تحریر کیا ہے اس خط میں دو ہزار سے زائد نامور فلم سازوں اور دیگر ماہرین نے دستخط کئے ہیں۔ احتجاجی مظاہرین نے فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور فلسطین کی آزادی کے حق میں اور نسل کشی کے خاتمے کے لئے نعرے لگا رہے تھے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں