،
۔ ہائی اینڈ ای بائیک چوری، بعد ازاں مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭ہبس برگر الے(بورن ہائیم) میں رات کو تقریباََ گیاہ بجے 23:10 بے بعد بورن ہائیم کے گھر کے صحن سے کسی چیز کے کاٹنے کی آواز سنائی دی گئی، چوری کے بعد مجرم فرار ہونے میں کامیاب٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بورن ہائیم۔ پولیس کی رپورٹ کے مطابق یہ واقع فرینکفرٹ بورن ہائیم میں اتوار کی رات کو پیش آیا، رپورٹ کے مطابق دو افراد نے صحن میں کھڑے دو اعلی درجے کی ای بائیکس کو چوری کرنے کی کوشش کی جس پر ای بائیکس کے الارم بج گئے،ای بائیکس کے تالوں کو فلیکس کے ساتھ کاٹا گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر مشتبہ افراد کی تلاش شروع کر دی، فرینکفرٹ ویسٹ ہافن برج(پل) کے قریب گشتی پولیس نے دو افراد کو دو بائیک کے ساتھ دیکھا جو گشتی پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہو گئے، پولیس نے ان کا پیچھا کیا اور ایک بتیس سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا اس دوران چور نے ایک بیگ کو ضائع کر دیا شاید اس میں چوری میں استعمال ہونے والے اوزار تھے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس افسران نے دونوں ای سائیکل محفوظ کرنے کے بعد ان کے مالکان کو واپس کر دیں۔ جبکہ ایک شخص ابھی تک فرارہے۔
