۔،۔ وفاقی دستاویزات کی تحقیقات میں سابقہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حراست میں لے لیا گیا۔نذر حسین۔،۔
٭ڈونلڈٹرمپ جو کہ وفاقی الزامات کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر ہیں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ٹرمپ کے وکلاء نے جیوری ٹرائل کا مطالبہ کیا اور محکمہ انصاف نے سفارش کی کہ مدعا علیہان کو بغیر کسی مالی یا خصوصی شرائط کے رہا کیا جائے ٭بھاگنے کا کوئی خطرہ نہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/میامی/فلوریڈا۔ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست فلوریڈا کے شہر میامی ک عدالت میں مجرمانہ الزامات کا سامنا تھا کہ انہوں نے عہدہ چھوڑنے کے دوران غیر قانونی طور پر قومی سلامتی کی دستاویزات اپنے پاس رکھ لی تھیں جبکہ ان کی بازیابی کے خواہاں ہدہ داروں سے جھوٹ بولا تھا، حالیہ مہینوں میں ٹرمپ کی یہ دوسری عدالتی پیشی تھی۔ فرد جرم میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ ٹرمپ نے نوٹا کے ساتھ مل کر خفیہ دستاویزات رکھنے اور انہیں وفاقی گرینڈ جیوری سے چھپانے کی سازش کی۔