۔،۔ کینیڈا نے جعلی دستاویزات پر داخلہ لینے والے طلباء کی ملک بدری روک دی۔ نذر حسین۔،۔
٭کینیڈین امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر داخلہ لینے والے درجنوں انڈین طلباء کی ملک بدری روک دی ہے جو یونیورسٹیوں کے جعلی قبولیت کے خطوط کا استعمال کرتے ہوئے کینیڈا میں داخل ہوئے تھے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کینیڈا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈا امیگریشن کے وزیر شان فریزر نے جعلی دستاویزات پر داخلہ لینے والے درجنوں انڈین طلباء کی ملک بدری روک دی ہے جو یونیورسٹیوں کے جعلی قبولیت کے خطوط کا استعمال کرتے ہوئے کینیڈا میں داخل ہوئے تھے،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں کینیڈا میں 800,000 سے زائد غیر ملکی طالب علم فعال ویزہ کے ساتھ تھے جبکہ ان میں سے تقریباََ 320,000 ہندوستانی تھے واضح رہے کینیڈا بین الاقوامی طلباء کے لئے ایک مقبول منزل ہے کیونکہ کینیڈا میں ورک پرمٹ حاصل کرنا بہت آسان تھا اور ہے بھی۔ رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی آبادی تقریباََ ٭39.5 ملین٭ افراد پر مشتمل ہے کینیڈا 2025 تک 500,000 نئے مستقل شہریوں کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔