۔،۔پرواز چھوٹنے پر مسافر نے گینگ وے سے چھلانگ لگا دی۔ نذر حسین۔،۔
٭سپین میں ایک مسافر پرواز چھوٹ جانے کے بعد گینگ وے(تنگ راستہ) جس سے گزر کر مسافر طیارے میں سوار ہوتے ہیں سے نیچے چھلانگ لگا دی جس کی بنا پر وہ زخمی ہو گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سپین۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سپین کے ایئرپورٹ پر ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر پرواز چھوٹ جانے کے بعد گینگ وے(تنگ راستہ) جس سے گزر کر مسافر طیارے میں سوار ہوتے ہیں سے نیچے چھلانگ لگا دی جس کی بنا پر وہ زخمی ہو گیا، واضح رہے گینگ وے کے سرے پر طیارہ موجود نہ ہونے کی وجہ سے وہ کھلا ہوتا ہے، مسافر نے عملہ کے افراد کو سیڑھی لانے کا کہا تاہم عملہ کا کہنا تھا کہ یہاں سیڑھی نہیں آ سکتی یہ سن کر وہ بادل نخواستہ گینگ وے سے نیچے چھلانگ لگا دیتا ہے، بلندی سے گرتے عملہ نے اسے پکڑنے کی کوشش کی مگر مسافر سیدھا زمین پر گرا جس کے باعث اسے کچھ چوٹیں آئیں۔