0

۔،۔ برطانیہ میں چاقو مارنے والا ملزم ناٹنگھم قتل کے الزام میں عدالت میں پیش۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ برطانیہ میں چاقو مارنے والا ملزم ناٹنگھم قتل کے الزام میں عدالت میں پیش۔ نذر حسین۔،۔

٭ٹی شرٹ میں ملبوس،جاگنگ بوٹمز اور تین سیکورٹی افسران کے ساتھ وسطی انگش شہر ناٹنگھم میں تین افراد کو چاقو مار کر ہلاک کرنے کے بعد حراست میں لیا جانے والا 31 سالہ سابق یونیورسٹی طالب علم کو 17 جون کو عدالت میں پیش ہوا جس پر قتل کے تین الزامات لگائے گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برطانیہ/نوٹنگھم۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملزم (والڈو کیلوکین)ٹی شرٹ میں ملبوس،جاگنگ بوٹمز اور تین سیکورٹی افسران کے ساتھ وسطی انگش شہر ناٹنگھم میں تین افراد کو چاقو مار کر ہلاک کرنے کے بعد حراست میں لیا جانے والا 31 سالہ سابق یونیورسٹی طالب علم کو 17 جون کو عدالت میں پیش ہوا جبکہ اس نے عدالت میں پوچھنے پر اپنا نام (ایڈم مینڈس) بتایا۔ ملزم پر یونیورسٹی کے19 سالہ طالب علم۔ گریس اوملی کمار، برنابی ویبر اور اسکول کے65 سالہ نگرانایان کوٹس کے قتل کا الزام ہے جبکہ (والڈو کیلوکین) پر قتل کی کوشش کے تین اور الزامات عائد کئے گئے ان کا تعلق تین دیگر افراد سے ہے جنہیں ایک وین نے ٹکر مار دی تھی۔ کہانی کچھ ایسی تھی کہ میڈیکل کے طالب علم اومیلی کمار اور تاریخ کی تعلیم حاصل کرنے والے ویبر پر منگل کی صبح 4 بجے کے بعد چاقو سے حملہ کیا گیا تھا جبکہ کوٹس کو اس کے کچھ ہی دیر بعد چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا اس کے بعد کوٹس کی ملکیتی وین کو شہریوں کو کچلنے کے لئے استعمال کیا گیا تھا اس واقعہ میں ایک شخص شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں