۔،۔ شوہر نے بیوی کو گلے لگا کر گولی مار دی جبکہ گولی نے اس کی اپنی جان بھی لے لی۔نذر حسین۔،۔
٭شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بہانے گلے لگایا پھر گولی چلا دی،گولی بیوی کے جسم کو چیرتی ہوئی خاوند کے جسم میں گھس گئی جس کی بنا دونوں کی موت واقع ہو گئی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بھارت/اپر پردیش/مراد آباد۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یو پی مراد آباد کے ایک رہائشی نے خود کو اور اپنی بیوی کو ایک ہی گہلی سے ہلاک کر دیا، رپورٹ کے مطابق بیوی کے گمشدہ موبائل فون پر جوڑے میں اکثر جھگڑا رہتا تھا اور گذشتہ ایک ہفتہ سے جھگڑے پیک تک پہنچ چکے تھے۔یہ واقعہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب 40 سالہ انیک پال اور اس کی 38 سالہ بیوی سمن پال کے درمیان موبائل فون پر لڑائی ہوئی جسے وہ کھو چکی تھی، پولیس رپورٹ کے مطابق نماز کے بعد (نماز ختم) کرنے کے بعد انیک پال اپنی بیوی کے پاس گیا اس دوران بیوی کو گلے لگایا اسی دوران بیوی کو پیٹھ پر گولی مار دی گولی بیوی کے جسم کو چیرتے ہوئے انیک پال کے جسم میں گھس گئی، زخمی حالت میں دونوں کو فوراََ اسپتال منتقل کیا گیا لیکن کو جانبر نہ ہو سکے ان کے چار بچے ہیں ایک بیٹی اور تین بیٹے۔ انیک پال نے جو آتشیں اسلحہ استعمال کیا وہ ملکی ساختہ ہتھیار تھا۔تفتیش جاری ہے۔