0

-,-پاکستانی کمیونٹی ہیمبرگ کی جانب سے فرینڈز آف انڈس ھوسپیٹل جرمنی کے زیر اہتمام ایک فنڈ ریزنگ پروگرام منعقد کیا گیا -,-

0Shares

-,-پاکستانی کمیونٹی ہیمبرگ کی جانب سے فرینڈز آف انڈس ھوسپیٹل جرمنی کے زیر اہتمام ایک فنڈ ریزنگ پروگرام منعقد کیا گیا -,-
*پاکستانی کمیونٹی ہیمبرگ کی جانب سے فرینڈز آف انڈس ھوسپیٹل جرمنی کے زیر اہتمام ایک فنڈ ریزنگ پروگرام منعقد کیا گیا تاکہ پاکستان میں غریب، نادار، کمزور، بوڑھوں، بچوں اور خواتین کا علاج مفت کیا جا سکے۔ انڈس ھیلتھ نیٹ ورک پاکستان کا یہ سلسلہ گزشتہ 16 سال جاری و ساری ہے۔ یہ ادارہ تمام بیماریاں بشمول کینسر جیسے موذی مرض اور مختلف امراض کے علاج کی سہولت مفت فراھم کرتا ھے۔ * *

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ-اس پروگرام کی سربراہی انڈس ہاسپیٹل و ہیلتھ نیٹ ورک کے صدر اور انسانی خدمت سے سر شار انسانی شکل میں مسیحا جناب ڈاکٹر عبدالباری صاحب کر رہے تھے ,اس سلسلے کا فنڈ ریزنگ ایونٹ (چیئرئٹی پروگرام) جرمنی بھر کے دوسرے شھروں کی طرح جرمنی کے ساحلی شھر ہمبرگ میں بھی کیا گیا جس میں سماجی، سیاسی کاروباری شخصیات اور طالب علموں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور دل کھول کر اپنے اپنے عطیات فنڈ ریزنگ کی مد میں دیئے۔ اس پروگرام کی خاص بات پاکستان کی مشھور و معروف ٹی وی TV ? ایکٹریس اور بہترین سوشل ورکر، ثانیہ سعید صاحبہ نے خصوصی شرکت کی اور لوگوں کے دل موہ لئے اور اپنی جذباتی اور احساسات پر مبنی تقریر کے دوران انڈس ہاسپیٹل کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی خدمات کو سراہا۔ انڈس ہاسپیٹل و ہیلتھ نیٹ ورک کے صدر ڈاکٹر عبد الباری نے 16 سالہ خدمات اور علاج معالجے کے سلسلے میں پوری تفصیل کے ساتھ حاضرین کو آگاہ کیا اور حاضرین محفل کو بتایا کہ انڈس ہاسپیٹل پورے پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شھروں میں ہر طرح کے علاج کی سہولیات مفت فراہم کر رہا ہے۔ اس پروگرام میں کینیڈا سے آئے ہوئے انڈس ہاسپیٹل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، جناب پرویز احمد صاحب، برطانیہ سے جناب ابراہیم جمالی صاحب نے مہمانوں کو بھی انڈس ھوسپیٹل نیٹ ورک کی بنیادی معلومات فراہم کی اور سارے پروگرام کو انتہائی خوبصورت اور شاندار انتظامات کرنے پر ہیمبرگ کی پوری ٹیم اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہیمبرگ کی پوری ٹیم کو اس نوبل کاز کے لئے منتخب کیا کیونکہ انسانوں کی خدمت ہی سب سے بڑی عبادت ہے۔ یہ ہم سب کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے کہ انڈس ہاسپیٹل اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے اس کارخیر میں ہم سب شامل ہوئے۔ اس پروگرام کی بہترین اور شاندار میزبانی کے فرائض سارہ ملک نے کی،تلاوت کلام پاک عبداللہ رفیق اور نعت ِمقبول صلی اللہ علیہ وسلم میڈم طاہرہ رباب نے کی، ہیمبرگ کی سماجی، کاروباری شخصیت جہانگیر سلیم صاحب، محترمہ سعدیہ اور کنول فاطمہ اور ہیمبرگ کی سیاسی سماجی شخصیت فرید شاھ نے تمام مھمانوں کی آمد پر اور عطیات جمع کروانے پر انکا شکریہ ادا کیا – پروگرام کے آخر میں بہترین اور لذیز کھانوں سے انکی تواضع کی گئی ۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں