0

۔،۔ پاکستان اوورسیز الائنس فورم یورپ کے زیر اہتمام سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل کے اعزاز میں فیئر ویل کا اہتمام۔ نذر حسین۔،۔

۔،۔ پاکستان اوورسیز الائنس فورم یورپ کے زیر اہتمام سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل کے اعزاز میں فیئر ویل کا اہتمام۔ نذر حسین۔،۔

٭Pakistan Overseas Alliance Forum – POAF Germanyپاکستان اوورسیز الائنس فورم یورپ کے زیر اہتمام سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل کے اعزاز میں ایک خوبصورت فیئر ویل پارٹی کا اہتمام کیا جس میں زاہد حسین قونصل جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ،ہیڈ آف چانسلری شفاعت کلیم خٹک، کمرشل قونسلر فرینکفرٹ آمنہ نعیم اور پاسپورٹ اینڈ امیگریشن آفیسر محمد علی رندھاوانے خصوصی شرکت کی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈورٹمنڈ/نارڈ رائین ویسٹ فالن۔ جرمنی کے شہر ڈورٹمنڈ میں Pakistan Overseas Alliance Forum – POAF Germanyپاکستان اوورسیز الائنس فورم یورپ کے زیر اہتمام سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل کے اعزاز میں ایک خوبصورت فیئر ویل پارٹی کا اہتمام کیا جس میں تقریباََ جرمنی بھر سے تمام کمیونٹی، مساجد اور سیاسی پارٹی کے منتظمین کو مدعو کیا گیا تھا۔سٹیج سیکریٹری کے فرائض ہمیشہ کی طرح چوہدری اعجاز پیارا نے سرانجام دیئے۔ انہوں نے آنے والی تمام کمیونٹی کے افراد کا شکریہ ادا کیا پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا،احسن تارڑ نے تلاوت قرآن پاک پیش کی جس کے بعد پاکستانی قومی ترانہ ٭مقدس سرزمین ہمیشہ مسرور رہے۔یہ خوبصورت مملکت ہمیشہ خوش و خُرم رہے۔تو بلند ہمتی کا نشان ہے۔اے پاس سرزمین۔ایمان کا یہ مرکز ہمیشہ سلامت رہے۔پاک سرزمین کا نظم و نسق۔لوگوں کی باہمی محبت کی بدولت ہے۔قوم ملک اور سلطنت۔ہمیشہ زندہ اور روشن رہے۔ہمیشہ خوش رہے اور اپنے مقاصد کی تکمیل میں کامیاب ہو۔یہ چاند اور تارے والا جھنڈا۔ترقی اور بلندی کا رہنما۔ماضی کی تعبیر اور موجودہ زمانہ کی عظمت ہے۔مستقبل کی قوت۔اللہ صاحب جلال و عظمت کے سائے تلے٭پیش کیا گیا جہاں پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند ہوا۔چوہدری اعجاز پیارا کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں انہیں بہت اہم ا سٹیشن ملا ہے جو کہ۔امریکا، چائنا، برطانیہ اور انڈیا یہ پاکستانی وزارت خارجہ کے لئے بہت اہم اسٹیشن ہوتے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہسفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل جرمنی سے اچھی یادیں ساتھ لے کر جائیں اسی سلسلہ کی کڑی کو جوڑتے ہوئے جرمنی بھر سے تنظیموں کو مدعو کیا گیا ہے جن کے ساتھ جن کے لئے آپ نے کام کیا، اس کے بعد تمام کمیونٹی، مساجداور سیاسی پارٹی کے منتظمین نے انہیں باری باری پھولوں کے گلدستے پیش کئے جبکہ ان کی اہلیہ کو کمرشل قونسلر فرینکفرٹ آمنہ نعیم اورہادیہ ذولقرنین سابقہ پی ٹی وی اینکر نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ، چوہدری اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد فیصل وہ شخص ہیں کہ کوئی بھی پاکستانی خواہ وہ کسی بھی ملک میں رہائش پذیر اہو ان کے پاس آیا تو آپ نے ہر ممکن اس کی مدد کی نہ صرف جرمنی خواہ وہ کسی بھی ملک میں ہوں آپ اپنے پاکستانیوں کے مسائل کا حل تلاش کرتے رہتے ہیں اور ہر کسی کو ملاقات کا وقت بھی دیتے تھے،ہیں اور دیتے رہیں گے۔جرمنی میں تعیناتی کے درمیان۔ فیس بک، ٹویٹر اور واٹس اپ پر آپ کمیونٹی سے منسلک رہے٭سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل نے کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے شکریہ ادا کیا کہ اتوار کا دن جو فیملی کے لئے ہوتا ہے اپنی تمام مصروفیات کو چھوڑ کر وقت نکال کر میرے لئے اور میری فیملی کے لئے یہاں تشریف لائے جو میرے لئے بہت باعث عزت ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگ خصوصی طور پر ہمارے لئے بہت اہم حیثیت رکھتے ہیں،ویزہ کے ایشو پر میں نے تقریباََ تین سال تک بہت اہم کام کیا جس میں بہتری آئی ہے۔ہماری دوسری کامیابی قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میونخ جو اپنے آخری مراحل میں ہے اور امید ہے کہ اگلے چند ماہ میں کام شروع کر دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ میں آپ سے دور نہیں لندن میں تعیناتی ہوئی ہے اگر کسی کے لئے میں کچھ کر سکوں تو مجھے خوشی ہو گی آخر میں خصوصی طور پر Pakistan Overseas Alliance Forum – POAF Germanyپاکستان اوورسیز الائنس فورم یورپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چوہدری اعجاز پیارا جو کے یورپ کے صدر ہیں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔مہمانوں کی مہمان نوازی بابی کیوز سے کی گئی۔ بعد ازاں سفیر پاکستان، قونصل جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ اور کمرشل پونصلر آمنہ نعیم نے سرپرست پی او اے ایف یورپ چوہدری مظہر اقبال دیونہ کی فیکٹری کا دورہ کیا۔ان کے اس کام کو سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل نے سراہا اور کمرشل کونسلر کو ہدایات دیں کہ اس کام کو پاکستان تک بڑھانے میں ان کی مدد کی جائے۔

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں