۔،۔ایران کے صوبہ البرز میں گھریلو کشید کردہ زہریلی شراب پینے سے 10 افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔
٭ایرانی دارالحکومت تہران سے تقریباََ 40 کلو میٹر مغرب میں واقع صوبہ البرز میں ایک پارٹی میں میتھانول سے گھریلو کشید کردہ زہریلی شراب پینے کے بعد درجنوں افراد اسپتال منتقل کئے گئے جن میں سے ابھی تک افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 140 سے زیادہ افراد زہریلی شراب پینے سے متاثر ہوئے ہیں اب بھی چار کی حالت شدید تشویشناک ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایران/تہران/البرز۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی(ایرنا) کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران سے تقریباََ 40 کلو میٹر مغرب میں واقع صوبہ البرز میں ایک پارٹی میں میتھانول سے گھریلو کشید کردہ زہریلی شراب پینے کے بعد درجنوں افراد اسپتال منتقل کئے گئے جن میں سے ابھی تک افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 140 سے زیادہ افراد زہریلی شراب پینے سے متاثر ہوئے ہیں اب بھی چار کی حالت شدید تشویشناک ہے، 1979 کے بعد سے ایران نے الکحول کے مشروبات کی پیداوار اور استعمال پرپابندی لگا دی تھی، اکثر گھروں میں میتھانول سے تیار کردہ شراب متبادل کے طور پر استعمال کی جاتی ہے جبکہ ایران میں شراب پینے پر نقد جرمانہ اور کوڑوں کی سزا ہے اس کے باوجود ایران میں بڑی مقدار میں الکحول تیار کی جاتی ہے اور پی بھی جاتی ہے۔ ایران کی 40 الکحل فیکٹریوں نے پیداوار کو دوا سازی کی ضروریات اور سینیٹائزرز میں تبدیل کیا۔فرانزک میڈیسن ایجنسی کے سربراہ عباس مسجدی نے کہا کہ 2022 میں 644 لوگ آلودہ شراب پینے سے ہلاک ہوئے جو کے 2021 کے مقابلہ میں 30 فیصد زیادہ ہے۔ واضح رہے میتھانول کا استعمال اوائل میں یا تاخیر سے اعضاء اور دماغ کو نقصان پہنچاتا ہے جس کے علامات سینے میں درد۔ متلی۔ ہائپر وینٹیلیشن، اندھا پن اور یہاں تک کہ کوما میں جانا بھی شامل ہے۔ ایکرپورٹ کے مطابق ستمبر اور اکتوبر 2018 کے درمیان ایران میں میتھانول کی زہریلی الکحول سے 768 افراد بیمار ہوئے جن میں سے 76 ہلاک ہوئے۔