0

۔،۔ کرنل قذافی مرحوم کا بیٹا بھوک ہڑتال کے بعد لبنان کے ہسپتال میں منتقل۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ کرنل قذافی مرحوم کا بیٹا بھوک ہڑتال کے بعد لبنان کے ہسپتال میں منتقل۔ نذر حسین۔،۔

٭لیبیا کے مرحوم رہنما معمر قذافی کا بیٹا 2015 سے بغیر کسی مقدمہ کے جیل میں بند ہے اس کے خلاف دو ہفتے قبل بھوک ہڑتال کرنے کے بعد طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیئے گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لیبیا/لبنان۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیبیا کے مرحوم رہنما معمر قذافی کا بیٹا 2015 سے بغیر کسی مقدمہ کے جیل میں بند ہے اس کے خلاف دو ہفتے قبل بھوک ہڑتال کرنے کے بعد طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیئے گئے، ہنبیال قذافی کو لبنان مبں اس وقت سے حراست میں لیا گیا تھا جب ایک پرسیکیوٹر نے ان پر 1978 میں لیبیا کے دورے کے دوران لاپتہ ہونے والے لبنانی شیعہ عالم امام موسی الصدر کی جگہ کے بارے میں معلومات چھپانے کا الزام لگایا تھا۔ ہڑتال پر جانے سے پہلے ہنبیال قذافی کا کہنا تھا کہ وہ نا انصافی کا شکار ہیں۔ لبنانی شیعہ عالم موسی الصدر کے لاپتہ ہونے کے وقت ہنبیال کی عمر دو سال تھی۔ ہنبیال قذافی کے ایک نمائندے ریم الدبری نے کہا کہ ان کی حالت خراب ہو رہی ہے۔ موسی الصدر کے لاپتہ ہونے کے وقت ھنبیال کی عمر بہت چھوٹی تھی اور اس معاملہ سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ نہیں غیر اعلانیہ وجوہات کی بنا پر یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے۔ ہنبیال قذافی 2011 میں اپنے والد کی حکمرانی کے خلاف بغاوت کے نتیجے میں لیبیا سے فرار ہو گئے اور آخر کار شام پہنچ گئے تھے۔ شام سے اغوا کرکے انہیں 2015 میں لبنان لایا گیا تھا۔ کرنل قذافی کو باغیوں نے پکڑ کر 2011 میں قتل کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں