0

۔،۔فرینکفرٹ میں انڈس ہیلتھ ہسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک کا کامیاب گالا ڈنر پروگرام۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔فرینکفرٹ میں انڈس ہیلتھ ہسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک کا کامیاب گالا ڈنر پروگرام۔ نذر حسین۔،۔

٭جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں انڈس ہیلتھ ہسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک کا دوسرا کامیاب پروگرام کیا گیا جس میں جرمنی بھر سے کاروباری،مذہبی،سیاسی اور مذہبی خواتین و حضرات نے شرکت کی جبکہ خصوصی شرکت کے لئے شفاعت کلیم خٹک۔ہیڈ آف چانسلری،ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ (کمرشل قونصلر)آمنہ نعیم،پاسپورٹ اینڈ امیگریشن آفسر محمد علی رندھاوا لائے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہار ہائیم۔ ذہانتوں کو جملوں میں تبدیل کرنے کا سلیقہ جاننے والی شخصیت سابقہ (پی ٹی وی) اینکر ہادیہ ذوالقرنین نے خوبصورت اور نیک مقصد کے اس پروگرام کی نقابت کرتے ہوئے انہوں نے ڈاکٹر عبدلباری،انڈس ہسپتال اینڈ نیٹ ورک کی (سفیر)ایمبیسیڈر ثانیہ سعید اور ان کی پوری ٹیم کو خوش آمدید کہا، ان کا کہناتھا کہ 2007 میں انڈس ہیلتھ ہسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک کا قیام کیا گیا، اس کے ساتھ ہی پاکستان میں ان تمام لوگوں کو علاج معالج کی بنیادی سہولیات کو میسر کی گئیں ان کے لئے امید کی کرن بن کر ابھرنے والی انڈس ہیلتھ ہسپتال ابھرا۔ یہ پاکستان کا پہلا پیپرلیس ادارہ ہے جس کا واحد مقصد تکلیف میں مبتلا انسانوں کی خدمت اور ان کا اعلی معیار،بلا امتیاز اور فوری علاج مہیا کرنا ہے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا اعزاز حافظ و قاری عبد اللطیف چشتی الازہری کو ملا، نعت رسول مقبول ﷺسیدہ میمونہ ہاشمی نے پیش کی۔حضور میری تو ساری بہار آپ سے ہے۔میں بے قرار ہوں میرا قرار آپ سے ہے۔قومی ترانہ پیش کیا گیا۔اردو ادب اور اردو زبان کو زندہ مثال کے طور پر فعال رکھنے، اردو کے مہذب دیوانے، اردو کے چہرے کو روشن رکھنے والی شخصیت اقبال حیدر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدل باری خان اور ان کے ساتھیوں اور خصوصی طور پر ان کی اہلیہ کی محنتوں کا نتیجہ ہے کہ انڈس ہیلتھ ہسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک کی خدمات کے سلسلہ میں جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں دوسری تقریب منعقد کی گئی ہے جس کا سہرا محترمہ کومل ملک اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔انہوں نے ہیڈ آف چانسلری فرینکفرٹ،ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ (کمرشل قونصلر)، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن آفیسر،کینیڈا سے پرویز امد،برطانیہ سے ابراہیم جمالی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے اپنی شاعری میں ڈاکٹر عبدل باری خان کو کچھ اس طرح خوش آمدید کہا کہ۔ خدمت خلق سے ہے بڑی خدمت کیا۔نعمتوں میں بھلا اس سے بڑی نعمت کیا۔وہ جو ٭باری٭کو غریبوں کی دعاوں سے ملی۔ایسی رفعت کے برابر کوئی رفعت ہے کیا۔ سفیر انڈس ہیلتھ ہسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک ثانیہ سعید کو کچھ اس طرح سراہا کہ۔ یہ سچ ہے خدمتِ خلقِ خدا عبادت ہے۔اندھیرے ڈوبے ہیں،روشن دیا امید کا ہے۔جو خستہ حال تھے اُن سب کی سائبان بنی۔یہ کام سب سے بڑا٭ثانیہ سعید ٭کا ہے۔شفاعت کلیم خٹک ہیڈ آف چانسلری کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان سے تشریف لانے والے اور جرمنی سے تشریف لانے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور منتظمین کا بھی شکریہ ادا کیا۔آج کے پروگرام کے حوالہ سے ہماری خوش قسمتی ہے کہ پاکستان ہمارے درمیان ثانیہ سعید جو نہ صرف ٹی سٹار ہیں جبکہ ان کی ملک کے پسماندہ دور دراز اور دشوار ہلاقوں میں انسانی خدمت خلق،عورتوں کے حقوق کی جنگ مجبور و لاچار خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنا بھی شامل ہے،اور ڈاکٹر عبدل باری خان جوا نڈس ہیلتھ ہسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک کے روح رواں ہیں ان کی کاوشیں نہ صرف قابل ستائش ہیں ہماری دعا ہے کہ باری تعالی آپ کو عمر دراز عطا فرمائے اور اجر عظیم دے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قرآن میں آتا ہے آپ نیکی کے اعلی مقام تک نہیں پہنچ سکتے جب تک آپ اپنی محبوب چیز سے اللہ کی راہ میں خرچ نہ کریں۔ ایک ننھی بچی مالینی ظاہرہ راجپوت کون ہے جو اللہ کو قرض حسنہ دے۔پرویز احمد نے کمیونٹی کے ساتھ چیرٹی کے متعلق چند باتیں شیئر کیں۔حسن ملک نے کمیونٹی کی طرف سے جند باتیں شیئر کیں۔ ا ٭انڈس ہیلتھ ہسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک٭ کے خواب و خیال کو پایہ تکمیل تک پہنچانے والی شخصیت،فکر مراد (آنے والے کل کی فکر رکھنے والی۔تاب سخن (بات کرنے کی طاقت رکھنے والی)خون جگر پینے والی شخصیت تہذیبوں کے اشتراق کی بلند فصیل پر جلتے ہوئے سب سے روشن چراغ کی روشنی ڈاکٹر عبدلباری خان نے اپنے خطاب میں پوری تفصیل شیئر کی۔آج نہیں تو آنے والے وقت میں ہمارے لئے اور ہمارے بچوں کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ چیرٹی(charity) کا لفظ کیا معنی رکھتا ہے اور اس کی کیا اقسام ہیں اور کس طریقہ سے اور کن سطوحات پر اس کو جاری کیا جا سکتا ہے۔ستارہ مہر ونساء، ڈراموں میں مضبوط کردار نبھانے والی، بہترین اداکارہ کے ایوارڈ،ہم ایوارڈ، اے آر وائی ایوارڈ حاصل کرنے والی ثانیہ سعید نے انڈس ہیلتھ ہسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک پر بات کی۔ ابراہیم جمیل نے بہت ہی خوبصورت الفاظ میں چیرٹی کا اغراض و مقاصد پر بات کی جس کے نتیجہ میں لاکھ یورو سے زیادہ چیرٹی فنڈ کمیونٹی افراد نے دیئے اورر کچھ نے سالانہ بیس پر چندہ دینے کی ذمہ داری اُٹھائی۔ مہمانوں کی پر تکلف پاکستانی کھانوں سے مہمان نوازی کی گئی فوٹو سیشن کے بعد پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں