۔،۔ میکسیکو سٹی اور امریکی ریاست ٹیکساس میں گرمی کی شدت نے100 سے زائد افراد کی جان لے لی۔ نذر حسین۔،۔
٭18 سے 24 جون کے درمیان گرمی کی شدت سے میکسیکو سٹی اور امریکی ریاست ٹیکساس میں 112 ہلاکیت ہوئیں جبکہ 64 فیصد اموات امریکی ریاست ٹیکساس کی سرحد کے ساتھ موجود شمالی ریاست نیوی لیون میں ہوی ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ٹیکساس/میکسیکو/نیوی لیون۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 18 سے 24 جون کے درمیان گرمی کی شدت سے میکسیکو سٹی اور امریکی ریاست ٹیکساس میں 112 ہلاکیت ہوئیں جبکہ 64 فیصد اموات امریکی ریاست ٹیکساس کی سرحد کے ساتھ موجود شمالی ریاست نیوی لیون میں ہوی ہیں،بدھ کو جاری کردہ زارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق میکسیکو سٹی میں زیادہ گرمی سے متعلق ہنگامی صورتحال کی اطلاعات ملی جن میں 104 اموات پیش آئیں۔ حکام نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی 127 ملین آبادی والے ملک کوایک اور ہیٹ ویو متاثر کر سکتی ہے۔