۔،۔عید الاضحی تحفہئ خداوندی ہے۔ عید قربان کا مقصد صرف جانور ذبح کرنا نہیں بلکہ خالق کائنات کی اطاعت کاملہ اختیار کرنا ہے۔،۔
٭عید الاضحی تحفہئ خداوندی ہے۔ عید قربان کا مقصد صرف جانور ذبح کرنا نہیں بلکہ خالق کائنات کی اطاعت کاملہ اختیار کرنا ہے۔ رسول پاکﷺ کو امت سے اتنی محبت تھی کہ اپنی قربانی کیساتھ اپنی امت کی طرف سے بھی قربانی کا اہتمام فرماتے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/گجرات /لاہور / اسلام آباد: عید الاضحی تحفہئ خداوندی ہے۔ عید قربان کا مقصد صرف جانور ذبح کرنا نہیں بلکہ خالق کائنات کی اطاعت کاملہ اختیار کرنا ہے۔ رسول پاکﷺ کو امت سے اتنی محبت تھی کہ اپنی قربانی کیساتھ اپنی امت کی طرف سے بھی قربانی کا اہتمام فرماتے۔ عید کے موقع پر ہمسائیوں، مستحقین، اور غربا کا خیال رکھنے والے خوش نصب ہیں۔ ان خیالات کا اظہار بانی تحریک لبیک یارسول اللہ پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری نے نیک آباد شریف میں عید الاضحی کے اجتماع کے موقع پر ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سویڈن میں ایک بار پھر قرآن مجید کی توہین پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مسلم حکمران اپنافرض منصبی ادا کریں اور حرمت قرآن مجید کیلئے بھرپور اور عظیم کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو اس سلسلہ میں فوری متحرک ہوکر ضروری قانون سازی کرانا ہوگی۔ یونان بحری حادثہ پر انہوں نے سخت افسوس کا اظہار کیا اور اس سانحہ کے نتیجے میں وفات پانے والے اہل ایمان کیلئے دعائے مغفرت کروائی۔ نیک آباد شریف میں نماز عید الاضحی کے موقع پر امت مسلمہ، وطن عزیز پاکستان، پاک فوج او حاضرین کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نیک آباد شریف میں عید کے دنوں میں سینکڑوں افراد میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا اور پیر صاحبان مہمانوں سے عید ملتے رہے۔