۔،۔ڈاکٹر صفی اللہ اور عمیر رزاق کے زیر سرپرستی نوجوان سٹوڈنٹ ٹیم نے خوبصورت عید الاضحی کا پروگرام پیش کیا۔ جاوید اقبال بھٹی۔،۔
٭ڈاکٹر صفی اللہ اور عمیر رزاق کے زیر پرستی ٭ذیشان شریف۔ معاز قریشی، ارباب ناصر۔ احمد حسن۔ عمر خان۔ عمر اشرف۔عمیر علی۔احمد بلال، ذوالقرنین اور عثمان خالد ٭ پر مشتمل رضاکارانہ ٹیم نے عید الاضحی کی مناسبت سے بہت ہی خوبصورت پروگرام ترتیب دیتے ہوئے نہ صرف بڑوں جبکہ بچوں کے لئے بھی عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ٭ظفر اقبال نوری کی قیادت میں پاکستان ویلفیئر سوسائی کی انتظامیہ نے بھی پروگرام میں شرکت کی ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سٹٹٹگارٹ۔عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر دیار غیر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے ڈاکٹر صفی اللہ اور عمیر رزاق کے زیر پرستی ٭ذیشان شریف۔ معاز قریشی، ارباب ناصر۔ احمد حسن۔ عمر خان۔ عمر اشرف۔عمیر علی۔احمد بلال، ذوالقرنین اور عثمان خالد ٭ پر مشتمل رضاکارانہ ٹیم نے عید الاضحی کی مناسبت سے بہت ہی خوبصورت پروگرام ترتیب دیتے ہوئے نہ صرف بڑوں جبکہ بچوں کے لئے بھی سٹٹگارٹ اور گرد و نواح میں بسنے والے پاکستانیوں اور فیملیزکی عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا، پروگرام پیش کرنے پر آپ نے بہت داد حاصل کی۔ مسلمانوں کی تقریبات کا آغاز ہمیشہ تلاوت قرآن پاک سے کیا جاتا ہے اسی لئے آج کے پروگرام کا آغاز بھی تلاوت قرآن پاک اور نعتیہ کلام سے شروغ کیا گیا جس کا سہرہ ننھے بچوں کے سر پر سجایا گیا، بعد ازاں بچوں کے سنگ اسٹیج پر بچوں کے ساتھ مختلف کھیل کھیلے گئے جبکہ جیتنے والے بچوں کو انعام بھی دیئے گئے جس پر بچوں نے بھرپور لطف اُٹھایا اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ بچوں کے سامنے اور بچوں کے ساتھ پیشہ ور فنکار نے (جوکر) کے روپ میں بہت ہی خوبصورت شُو پیش کیا جس پر بچوں نے جی بھر پر تالیاں بجا کر پروگرام کو چار چاند لگا دیئے۔ بچے تو بچے بڑوں کے ساتھ بھی ہم آہنگی (ایک خوشگوار ماحول) تخلیق کیا گیا جبکہ دیگر کھیل بھی کھیلے گئے اور جیتنے والوں میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے۔ بلال مرزا نے اپنی جادوئی آواز سے جادو جگاتے ہوئے پاکستانی موسیقی پیش کر کے ایک سماں باندھ دیا، ہال تالیوں کی گونج سے گونج اُٹھا بلال مرزا نے خوب داد حاصل کی۔ ہال کو بڑے خوبصورت طریقہ سے سجایا گیا تھا اور ہال میں ٭مہندی،آئیس کریم اور پاکستانی کپڑوں کے اسٹال بھی سجائے گئے تھے جبکہ ٭سیلفی کارنر ٭ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء کی لذیذ پاکستانی روائیتی کھانوں،شاہی قورمہ۔بیف پلاوُ اور گجریلے سے تواضع کی گئی جبکہ چائے نوش افراد کے لئے چائے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ تقریب میں شریک طلباء و طالبات اور مقامی افراد نے ٭عید الاضحی٭ کے موقع پر عید ملن پارٹی کے اہتمام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی رووایات کو بیرون ملک زندہ رکھنے کی ضرورت کومد نظر رکھتے ہوئے زور دیا جبکہ ڈاکٹر صفی اللہ، عمیر رزاق اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پردیس میں عید ملن کا اہتمام کرنا ہمارے لئے باعث فخر ہونا چاہیئے۔