0

۔،۔ قرآن مجید کی بے حرمتی سیسویڈن کی نیٹو رکنیت کی اہلیت پر شکوک پیدا ہو گئے۔ (ترکیہ)۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ قرآن مجید کی بے حرمتی سویڈن کی نیٹو رکنیت کی اہلیت پر شکوک پیدا ہو گئے۔ (ترکیہ)۔ نذر حسین۔،۔

٭سویڈش حکام کی جانب سے ملک میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے والے مظاہروں کو روکنے سے سلامتی کے خدشات بڑھ رہے ہیں اور سویڈن کی نیٹو کی ممکنہ رکنیت کے لئے ساکھ پر سوالات پیدا ہو رہے ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسٹاک ہولم/انقرہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان نے کہا ہے کہ سویڈش حکام کی جانب سے ملک میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے والے مظاہروں کو روکنے سے سلامتی کے خدشات بڑھ رہے ہیں اور سویڈن کی نیٹو کی ممکنہ رکنیت کے لئے ساکھ پر سوالات پیدا ہو رہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اسٹاک ہولم اپنا ہوم ورک مکمل کر لیتا ہے اور ترکیہ کے خدشات کو دور کرنے کی کوششیں جاری رکھتا ہے تو وہ فوجی اتحاد میں سویڈن کی رکنیت کی منظوری دینے کو تیار ہے۔ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیداننے منگل کے روز اردنی ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ۔ حقیقت یہ ہے کہ سویڈش سیکورٹی سسٹم اشتعال انگیزی کو روکنے میں قاصر ہے اور ایک ایسے ملک کی تصویر پیش کرنے جا رہا ہے جو نیٹو کے لئے طاقت کی بجائے مسائل پیدا کرتا ہے،ہمیں تنویراتی اور سیکورٹی پہلوں کے حوالہ سے سوچنے پر مجبور کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں