0

۔،۔19 سالہ نوجوان فٹ بال کے کھلاڑی وینیسیس سکولنی کا سر قلم کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔19 سالہ نوجوان فٹ بال کے کھلاڑی وینیسیس سکولنی کا سر قلم کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭19 سالہ نوجوان فٹ بال کے کھلاڑی وینیسیس سکولنی(سٹرائیکرنے) ٭سنڈوس آنسٹاسیو٭ کے نام سے اکی ٹیم میں 25 جون کو اپنا آخری میچ کھیلا تھا،دوستوں کے ساتھ پارٹی منائی پھر لاپتہ ہو گیا۔10 دن کے بعد اس کی لاش کے کچھ باقیات دریا میں تیرتی ہو ملیں۔باقی اعضاء غائب٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برازیل/میٹو گروسو ڈوسول۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اور ہسپانوی اخبار ٭مارکا٭ کے مطابق 19 سالہ نوجوان فٹ بال کے کھلاڑی وینیسیس سکولنی(سٹرائیکرنے) ٭سنڈوس آنسٹاسیو٭ کے نام سے ایک درمیانی درجہ کی ٹیم میں 25 جون کو اپنا آخری میچ کھیلا تھا، میچ کے بعد وہ اپنے دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ پارٹی منانے گیا پھر اچانک اس کے لاپتہ ہونے کی خبر پھیل گئی 10 دن کے بعد اس کی لاش کے کچھ باقیات دریا میں تیرتی ہو ملیں، اخبار کے مطابق کھلاڑی کے جسم کے وہ حصّے جو اس کے ٹیٹوز کی بدولت نمودار ہوئے ان کی شناخت کی جا چکی ہے جبکہ باقی اعضاء ابھی تک غائب ہیں، پولیس کی چیف انسپکٹر لوسیلیاکو کے مطابق ابھی تک ایک ملزم کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ برازیلین میڈیا کا کہنا ہے کہ جرم کی وجہ جذباتی تھی، کھلاڑی کی ماں ایلینا سکولنی کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا دریائے ایگواتم میں مردہ پایا گیا،قاتلوں نے اسے کاٹ کر رکھ دیا میرا بیٹا ایک اچھا لڑکا تھا میرے بیٹے کے ساتھ ظالمانہ سلوک کرتے ہوئے قاتلوں نے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں