۔،۔ سینیگال سے تارکین وطن کو لے جانے والی تین کشتیاں اسپین کے کینری جزائر سے لاپتہ۔ ندر حسین۔،۔
٭ایک کشتی میں 65 افراد، دوسری میں 60 جبکہ تیسری کشتی میں تقریباََ200 افراد سوار تھے۔ تینوں کشتیاں اسپین کے کینری جزائر سے لاپتہ ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سنیگال/میڈرڈ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ے مطابق ایک کشتی میں 65 افراد، دوسری میں 60 جبکہ تیسری کشتی میں تقریباََ200 افراد سوار تھے۔ تینوں کشتیاں اسپین کے کینری جزائر سے لاپتہ ہو گئی ہیں رپورٹ کے مطابق تیسری کشتی میں بہت سے بچے سوار تھے،تارکین وطن کے امدادی گروپ ٭واکنگ بارڈرز٭ کی ایک نمائندہ خاتون کے مطابق اسپین پہنچنے کی کوشش میں سنیگال سے نکلنے والی تینوں کشتیاں لاپتہ ہیں۔ تینوں کشتیوں میں 300 سے زائد افراد سوار تھے۔