۔،۔ عبد العزیز خان کی نئی رہائش گاہ پر محفل میلاد کا انعقاد۔ سید علی جیلانی۔،۔
٭نیورن برگ کی ممتاز سماجی رہنماء اور عاشق رسولﷺ عبد العزیز خان نے شکرانہ کے طور پر اپنے نئے گھر(رہائش گاہ) میں برکت کے لئے محفل میلاد کا انعقاد کیا جس میں جرمنی کے دور دراز شہروں سے بھی لوگ تشریف لائے تھے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نیورن برگ۔نیورن برگ جرمنی میں ممتاز سماجی رھنما اور عاشق رسول عبدالعزیز خان کے خریدے گئے نئے خان ھاوس پر افتتاحی تقریب کا انعقاد ھوا۔تقریب میں جرمنی بھر سے دوست احباب کی بڑی تعداد نے بمع فیملی شرکت کی نئے خریدے گئے اس ھاوس میں اس موقع پر شاندار محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت فرینکفرٹ جرمنی سے تشریف لائے پیر سید جعفر علی شاہ صاحب سواتی نے کی خصوصی خطاب کوبلنز سے تشریف لائے ھوئے ممتاز اسلامی سکالر، چیئرمین پیس کونسل خطیب و امام جامع مسجد دارالسلام کوبلنز جرمنی حضرت علامہ مفتی ممتاز حسین پیرزادہ نے کیا انھوں نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ اس زمانے میں نوجوانوں کو حضور اکرم کی ذات بابرکات سے عشقی تعلق زندہ کرنے کی ضرورت ھے اگر ہم اپنی نوجوان نسل کو عشق رسول، محبت رسالت مآب، تعظیم نبوی کا رشتہ جوڑنے میں کامیاب ہو گئے تو دنیا و آخرت میں کامیابی آپ کے قدم چومے گی جبکہ تلاوت کلام پاک کا شرف امام و خطیب جامع مسجد مدینہ پاک دارالسلام نیورن برگ جناب قاری خالد محمود صاحب نے حاصل کیاعامر خان آف نیورن برگ کے صاحبزادوں نے جرمن زبان میں خطاب کیا بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے گئے، درود سلام کے نذرانے پیش کئے گئے امت مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا ھوئی اس موقع پر سوئٹزرلینڈ باصل سے روحانی سلسلہ غوثیہ اشرفیہ کے چشم و چراغ پیر طریقت، رہبر شریعت حضرت پیر صاحبزادہ سید علی جیلانی اشرفی صاحب نے ٹیلی فون پر خصوصی دعا فرمائی آخر میں میزبان جناب عبدالعزیز خان نے مہمانان گرامی قدر کی خدمت میں پر تکلف کھانا پیش کیا۔ اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
–