0

۔،۔ عراق نے سویڈن کے سفیرکو ملک بدر کر دیا،قرآ ن مجید کو نذر آتش کرنے پر سویڈن سفارتخانہ پر دھاوا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ عراق نے سویڈن کے سفیرکو ملک بدر کر دیا،قرآ ن مجید کو نذر آتش کرنے پر سویڈن سفارتخانہ پر دھاوا۔ نذر حسین۔،۔

٭چند ہفتوں کے دوران سویڈن میں دوسری بار قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی منصوبہ بندی اس قبیج اقدام کے خلاف پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج۔ عراق کے دارالحکومت بغداد میں مشتعل مظاہرین نے گذشتہ صبح سویڈش سفارتخانہ کو گھیرے میں لے کر نذر آتش کر دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/عراق/بغداد۔ سویڈن میں قرآن مجید کے نسخے جلانے پر مشتعل مظاہرین نے عراقی دارالحکومت بغداد میں سویڈن کے سفارتخاے کو آگ لگا دی جبکہ عراق نے سویڈن کے سفیر کو ملک بدر ر دبا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق عراقی وزیر اعظم شیعہ السوڈانی نے سویڈن میں اپنے ملک کے چارج ڈی افیئرز کو واپس بلا لیا، حکومت نے جمعرات کو عراقی سرزمین پر سویڈش ٹیلی کام کمپنی ایرکسن کا ورکنگ پرمٹ بھی معطل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سفارتخانہ کو نذر آتش کرنے کی کال الصدر کے حامیوں نے جمعرات کو سٹاک ہولم میں عراقی سفارتخانہ کے سامنے قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے دوسرے منصوبے کے خلاف احتجاج کے لئے دی تھی جبکہ سویڈن میں مظاہرے کے دوران ایک کتاب کو لات ماری گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں