۔،۔قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلسوز واقعے پر ایرانی سپریم لیڈر نے سویڈش حکومت سے بڑا مطالبہ۔ نذر حسین۔،۔
٭قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کی حمایت کر کے سویڈن مسلم دنیا کے خلاف جنگ میں آ گیا،اپنے لئے نفرت اور دشمنی کے جذبات پیدا کر لئے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/تہران۔ایرانی نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے سویڈش حکومت سے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے شیطان صفت ملزمان کو اسلامی ممالک کے حوالہ کرنے کا مطالبہ کر دیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ سویڈش حکومت مجرموں کو اسلامی ممالک کے عدالتی نظام کے سپرد کرے۔قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کی حمایت کر کے سویڈن مسلم دنیا کے خلاف جنگ میں آ گیا،اپنے لئے نفرت اور دشمنی کے جذبات پیدا کر لئے۔