۔،۔ یورپ اور اسکینڈینیوین ممالک میں (مقدس) کتاب کو جلانا جہالت کے تاریک دور کی یاد دلاتا ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭جمعہ کے دن کوپن ہیگن میں عراقی سفارتخانہ کے قریب ایک چوک پر ایک شخص نے قرآن مجید کے نسخے کو آگ لگا دی۔ یورپ اور اسکینڈینیوین ممالک میں (مقدس) کتاب کو جلانا جہالت کے تاریک دور کی یاد دلاتا ہے۔آزادی اظہار کے بہانے مقدس کتابوں کو نذر آتش کرنے کے عمل کو کبھی بھی جائز قرار نہیں دیا جا سکتا ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسٹاک ہولم/کوپن ہیگن۔ سویڈن کے بعد ڈنمارک میں بھی مقدس کتاب (قرآن مجید) کے نسخے کو آگ لگا کر جہالت کے تاریک دور کی یاد دلانا آزادی اظہار کا بہانہ ہے جبکہ آزادی اظہار کے بہانے چار آسمانی مقدس کتابیں۔۱۔ توریت۔۲۔زبور۔۳۔اِنجیل۔۴۔ قرآن مجید۔ توریت حضرت موسی ؑ پر نازل ہوئی۔ زبور حضرت داود ؑ پر نازل ہوئی،انجِیل حضرت عیسیؑ پر نازل ہوئی اور قرآن مجید ہمارے پیغمبر حضرت محمدﷺ پر نازل ہوئی۔ کچھ صحیفے حضرت آدمؑ پر اور کچھ حضرت شیثؑ پر اور کچھ حضرت ابراہیم پر نازل ہوئے ان کے علاوہ اور بھی صحیفے ہیں جو پیغمبروں پر نازل کئے گئے۔ اللہ تعالی کی چھوٹی اور بڑی بہت سی کتابیں پیغمبروں پر نازل ہوئیں،بڑی کتابوں کو کتاب اور چھوٹی کتابوں کو صحیفے کہتے ہیں،جمعہ کے دن کوپن ہیگن میں عراقی سفارتخانہ کے قریب ایک چوک پر ایک شخص نے قرآن مجید کے نسخے کو آگ لگا دی۔ یورپ اور اسکینڈینیوین ممالک میں (مقدس) کتاب کو جلانا جہالت کے تاریک دور کی یاد دلاتا ہے۔آزادی اظہار کے بہانے مقدس کتابوں کو نذر آتش کرنے کے عمل کو کبھی بھی جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔