0

۔،۔ بروز بدھ بتاریخ 26 جولائی 2023 فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے سامنے16:00 بجے پرامن احتجاج ہو گا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ بروز بدھ بتاریخ 26 جولائی 2023 فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے سامنے16:00 بجے پرامن احتجاج ہو گا۔ نذر حسین۔،۔

٭آزادی کے نام پر،ہیومین رائٹس کے پس پردہ مسلمانوں کے جذبات سے کھیلتے ہوئے سویڈن میں قرآن مجید کی بے ادبی کا دلخراش واقعہ ہونے پر جرمنی کے مسلمانوں کا احتجاج ریکارڈ کروانے اور مذمت کرنے کے لئے بروز بدھ بتاریخ 26 جولائی 2023 فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے سامنے بھر پور احتجاج کیا جائے گا٭ 16:00 بجے سے18:00 بجے تک پر امن احتجاج کیا جائے گا ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مرکزی ریلوے اسٹیشن۔ عید الاضحی کے موقع پر ایک بار پھر ایک شیطان شخص نے قرآن مجید کی بے ادبی، بے حرمتی کی، یہ واقعات دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتے ہیں، اللہ کریم اپنی کتاب کی خود حفاظت کرتا رہا ہے اور قیامت تک کرتا رہے گا ایسے لوگوں کا انجام تو برا ہوتا ہی ہے لیکن ہمیں بھی اس کی مذمت کرنی چاہیئے آئیں خود بھی تشریف لائیں اور بچوں کو بھی ساتھ لائیں تا کہ ہمارے بچے بھی آئندہ ایسے مذمتی اقدام اُٹھاتے رہیں ان کو علم ہونا چاہیئے کہ قرآن مجید آخری کتاب ہے جو اللہ کے نبی حضرت محمد ﷺ پر اتاری گئی۔ 16:00 بجے سے 18:00 بجے تک پرامن احتجاج کیا جائے گا۔ خود بھی تشریف لائیں اور دوست و احباب کو بھی مطلع کریں۔

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں