0

۔،۔ افغانستان(ملک بھر) میں تقریباََ 12 ہزار بیوٹی پالرز آج سے بند۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ افغانستان(ملک بھر) میں تقریباََ 12 ہزار بیوٹی پالرز آج سے بند۔ نذر حسین۔،۔

٭افغانستان میں طالبان حکام کے نئے حکم کے تحت ہزاروں بیوٹی پالرز آج سے مستقل طور پر بند کروا دیئے گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کابل۔ افغان ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے مطابق افغانستان میں طالبان حکام کے نئے حکم کے تحت ہزاروں (تقریباََ 12 ہزار سے زائد) بیوٹی پالرز آج سے مستقل طور پر بند کروا دیئے گئے، افغان ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا کہنا ہے کہ ہزاروں بیوٹی پالرز کی بندش سے (ساٹھ ہزار) افغان خواتین اپنی آمدنی سے محروم ہو چکی ہیں۔ واضح رہے اسی قانون کے خلاف گذشتہ ہفتے کابل میں بیوٹی پالرز بندش کے خلاف خواتین سڑکوں پر نکل آئی تھیں جن پر طالبان حکام کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے ساتھ ساتھ واٹر کین کا استعمال بھی کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں