۔،۔ کیلگری میں طیارہ پرواز کے کچھ دیر بعد پہاڑ سے ٹکرا کر چکنا چور ہو گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭موسم ابر آلود ہونے کے سبب کینیڈا میں طیارہ پرواز سے کچھ دیر بعد پہاڑوں سے ٹکرا کر چکنا چور ہو گیا پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کینیڈا/البرٹا کیلگری۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موسم ابر آلود ہونے کے سبب کینیڈا میں طیارہ پرواز سے کچھ دیر بعد پہاڑوں سے ٹکرا کر چکنا چور ہو گیا پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک، تمام افراد کیلگر ی کے چرچ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لئے جا رہے تھے رپورٹ کے مطابق طیارہ ایئر پورٹ سے تقریباََ 100 کلو میٹر دور جانے پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، موسم ابر آلود ہونے کے سبب کینیڈین ایئر فورس کے امدادی طیاروں کی مدد سے تباہ شدہ طیارے کا سراغ لگا لیا گیا جو پہاڑوں سے ٹکرا کر تباہ ہو چکا تھا، حادثے میں مارے جانے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، کینیڈین ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔