۔،۔ سعودی وزیر خارجہ کی ڈینش ہم منصب سے گفتگو۔قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کا اعادہ۔ نذر حسین۔،۔
٭سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈینش ہم منصب لارس لوکے راسموسن سے ٹیلی فون پر گفتگو میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسی اشتعال انگیزیاں دنیا بھر کے مسلمانوں کو مشتعل کرتی ہیں۔ڈنمارک انتہا پسندانہ کاروائیوں کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کرے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈنمارک۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈینش ہم منصب لارس لوکے راسموسن سے ٹیلی فون پر گفتگو میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسی اشتعال انگیزیاں دنیا بھر کے مسلمانوں کو مشتعل کرتی ہیں۔ڈنمارک انتہا پسندانہ کاروائیوں کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کرے اور کہا کہ سعودی عرب ایسے واقعات کو مسترد کرتا ہے، شہزادہ فیصل نے ڈنمارک پر زور دیا ہے کہ وہ اور سویڈن اس طرح کی انتہا پسندانہ کاروائیوں کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کرے، انہوں نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کو یہ بھی بتایا کہ ٭انتہا پسندوں نے نفرت کو ہوا دینے کے لئے اظہار رائے کی آزادی کا استحصال کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ ٭انتہا پسند٭ نہ صرف دین اسلام پر تنقید کرنا چاہتے ہیں بلکہ مسلمانوں کو مشتعل٭ بھی کرنا چاہتے ہیں۔